اوورسیز پاکستانیز

سرور چوہدری کا ذوالفقار علی بھٹو کی46ویں برسی پر خراج عقیدت

Sarwar Chaudhry Pays Tribute to Zulfiqar Ali Bhutto on 46th Anniversary, Honoring His Sacrifice and Legacy

بھٹو شہید کی قربانی اور جدوجہد پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے، جو ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت اور ملکی خودمختاری کی علامت رہے گا، سرور چوہدری

نیویارک( اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما سرور چوہدری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یوم شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید کی قربانی اور جدوجہد پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے، جو ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت اور ملکی خودمختاری کی علامت رہے گا۔
سرور چوہدری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ایک تباہ حال قوم کو دوبارہ جوڑ کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا، محنت کش طبقے کو ان کے حقوق دیے، اور پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنی جان تک قربان کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید بھٹو کی متعارف کردہ خارجہ پالیسی، ایٹمی پروگرام، اور آئینی اصلاحات آج بھی پاکستان کے استحکام اور ترقی کی بنیاد ہیں۔انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس عزم کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے مشن کو آگے بڑھائے گی اور ایک ترقی پسند، جمہوری اور خوشحال پاکستان کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ سرور چوہدری نے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور جمہوریت پسند عوام پر زور دیا کہ وہ شہید بھٹو کے اصولوں پر کاربند رہیں اور ملک میں عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔سرور چوہدری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک نظریہ، ایک تحریک اور ایک تاریخ ہیں، جو ہمیشہ زندہ رہے گی ۔

Sarwar Chaudhry Pays Tribute to Zulfiqar Ali Bhutto on 46th Anniversary, Honoring His Sacrifice and Legacy

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button