اسلام آباد (اردونیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی سیدزلفی بخاری نے ”رنگ روڈ اسکینڈل“ کی تحقیقات کیلئے خود کو پیش کرتے ہوئے اپنے عہدے سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیااور کہا ہے کہ وہ خود کو ہر قسم کی تحقیقات کے لئے پیش کرتے ہیں ۔
ٹوئٹر پر سید ذلفی بخاری نے کہا کہ کسی بھی انکوائری کاسامنا کرنے کوتیارہوں، جب تک میرا نام کلیئر نہیں ہوجاتا عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں۔ ذلفی بخاری نے کہا کہ میرے وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں کہ اگر کسی شخص کا نام کسی انکوائری میں آجائے چاہے وہ صحیح ہو یا غلط، اسے اپنا نام کلیئر ہوجانے تک عوامی عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے، لہٰذا رنگ روڈ انکوائری میں مجھ پر لگنے والے الزامات کی بناءپر میں اپنا نام کلیئر ہونے تک عہدے سے مستعفی ہوکر مثال قائم کرنا چاہتا ہوں۔زلفی بخاری نے مزید کہا کہ ’میں اس بات کو دہرانا چاہتا ہوں کہ رنگ روڈ یا رئیل اسٹیٹ کے کسی اور جاری منصوے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے، اس بار انکوائری اہل شخصیات کی جانب سے ہونی چاہیے، میں اس حوالے سے جوڈیشل انکوائری کی حمایت کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں پاکستان میں ہی ہوں اور وزیراعظم اور ان کے وڑن کے ساتھ کھڑا ہوں، میں نے اپنے ملک کی خدمت کیلئے بیرون ملک آرام کی زندگی قربان کی، میں کسی بھی انکوائری کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔
2/3
by resigning from office until my name is cleared up of any allegations and media’s obnoxious lies.I reiterate that I have nothing to do with Ring Road or any ongoing Real Estate project.This time the inquiry should be done by capable personnel,I endorse a judicial inquiry.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 17, 2021
Zulfi Bukhari resigns