پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت ضمیر خان کےلئے دعائے صحت کی اپیل
ضمیر خان نیویارک سٹی کے میلورئیل سیلون کیٹرنگ ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے،قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویش ناک ہے
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت ، پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے صدر ضمیر خان کو نیویارک سٹی کے میمورئیل سیلون کیٹرنگ ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ضمیر خان گذشتہ کچھ ماہ سے علیل ہیں۔ کورونا وائرس وبا کے دوران وہ علیل ہوئے اور لانگ آئی لینڈ کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ان کی صحت بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ۔ بعد ازاں وہ دوبارہ علیل ہوئے اور ایک بار پھر ہسپتال کر لئے گئے ۔ دوسری بار ہسپتال سے گھرآنے کے بعد انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر یوم آزادی پاکستان کا عظیم الشان اور تاریخی پروگرام منعقد کیا ۔
پروگرام کے وقت ان کی صحت زیادہ بہتر نہیں تھی تاہم ان پو حب الوطنی کا جوش حاوی رہا اور انہوں نے تاریخی و عظیم الشان پروگرام کے انعقاد کو یقینی بنایا۔ اسی پروگرام میں انہوں نے منفرد انداز میں اپنے گھوڑے پر گھوڑا دوڑاتے ہوئے قونصل جنرل عائشہ علی کو پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھما کر پروگرام کو یادگار بنا دیا ۔
آٹھ اکتو بر کو ضمیر خان جو گذشتہ کچھ ہفتوں سے تیسری بار ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، کو نیویارک سٹی کے میلورئیل سیلون کیٹرنگ ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تشویش ناک ہے ۔ اہم خانہ اور دوست احباب نے سب سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔
Zmaeer Khan, PTI New York