نیویارک میں مفسر ِ قرآن ، سیرت نگارجسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری ؒ کی یاد میں ضیاءالامت کانفرنس
ضیاءالامت پیر محمد کرم شاہ الازہری نہایت ہی اہم اور قد آور شخصیت ہیں ۔ آپ نے عصر حاضر پر اپنے علم اور دین کی خدمت سے ان مٹ نقوش چھوڑے
نیویارک (اردونیوز )ضیاءالامت فاونڈیشن آف نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام مسجد بیت الکرم نیویارک میں مفسر قرآن ، عظیم سیرت نگار جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری ؒ کی دینی و علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سالانہ عرس کی محفل کا اہتمام کیا گیا ۔
سید میر حسین شاہ کی صدارت میں منعقدہ محفل کا آغاز سید بلال حسین نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جبکہ ثناءخوانان سجاد بٹ ، فیاض خان اور طارق علوی سمیت دیگر نے بار گاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کئے ۔
روحانی محفل سے خطاب کے دوران معروف اسلامک سکالر علامہ رضاو¿ الدین صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضیاءالامت پیر محمد کرم شاہ الازہری نہایت ہی اہم اور قد آور شخصیت ہیں ۔ آپ نے عصر حاضر پر اپنے علم اور دین کی خدمت سے ان مٹ نقوش چھوڑے ۔
آپ نے اپنے زمانے کے نامور اساتذہ سے علم حاصل کیا اور دنیائے اسلام کی سب سے بڑی الازہر یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔
انہوں نے کہا کہ پیر کرم شاہ الازہری نے اپنی تدریس، تقریر اور تحریر سے ایک عالم کو فیض یاب کیا ۔ اس قدر بلند مرتبہ شخصیت ہونے کے باوجود آپ انتہائی خلیق ، مہربان اور ہر شخص کی عزت کرنے والے تھے ۔سادات کرام اور بزرگان دین حتیٰ کہ ان کی اولادتک کا انتہائی درجہ احترام کرتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا اہم ترین کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے بہت سے سجاد گان کے بیٹوں کو تعلیم سے آراستہ کیا اور اسی طرح اب وہاں علم کی نئی دنیا آباد ہو گئی ہے ۔
میزبان محفل پیر سید میر حسین شاہ خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ بھیرہ شریف نے کہا کہ پیر محمد کرم شال الازہری ؒکے فیض کا دائرہ کار پوری دنیا تک محیط ہے ۔پاکستان میں اس وقت شاید ہی کوئی مقام ہو کہ جہاں پر آپ کے تربیت یافتہ ، علماءدین کی خدمت انجام نہیں دے رہے۔اسی طرح یورپ اور امریکہ میں آپ کے تربیت یافتہ افراد موجود ہیں ۔
صلواة و سلام کے بعد پیر سید میر حسین شاہ نے خصوصی دعا کروا کر محفل کا اختتام کیا ۔
Zia ul Ummat Conference New York