ضمیر حسین خان کے صاحبزادے ذوالکفل حسین خان کی شادی کی پروقارتقریب
تقریب میں ضمیر حسین خان کے قریبی عزیز و اقارب کے علاوہ سفک کاونٹی کے لیجسلیٹو سیمی گنزالز سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت، فرینڈز آف گورنر پنجاب یو ایس اے کے روح رواں اور پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے رہنما ضمیر حسین خان کے صاحبزادے ذوالکفل (ذیک ) حسین خان کی شادی کی دعوت ولیمہ کی پروقارتقریب یہاں منعقد ہوئی ۔ ذوالکفل (ذیک ) حسین خان کی شادی کمیونٹی کی معروف مقامی و سماجی شخصیت سکندر اعظم کی صاحبزادی تزین اعظم کے ساتھ انجام پائی ۔
لانگ آئی لینڈ (نیویارک ) کے کریسٹ ہالو کنٹری کلب میں منعقدہ تقریب میں ضمیر حسین خان کے قریبی عزیز و اقارب کے علاوہ سفک کاو¿نٹی کے لیجسلیٹو سیمی گنزالز سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ دعوت ولیمہ کی تقریب اپنے انتظامات و اہتمام کے لحاظ سے نہایت ہی پروقار اور منفرد تھی جبکہ دعوت میںشریک مہمانان کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔
شرکاءنے ضمیر حسین خان اور سکندر اعظم کو ان کے بچوں کی شادی پر مبارکباد دی ، اپنی پرخلوص اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ذوالکفل (ذیک ) حسین خان اور تزین اعظم کو ایمان ، صحت و سلامتی والی طویل عمر عطاءفرمائیں اور ان کے والدین اور بزرگوں و اہل خانہ کو ان کی خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائیں ۔
تقریب سے جہاں دولہا ذوالکفل (ذیک ) حسین خان کے قریبی عزیز و اقارب نے وہاں ان کے دوستوں نے بھی ذیک کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسے ایک نہایت ہی مخلص دوست اور بھائی قراردیا وہاں انہوں نے بھابھی تزین سمیت دولہن کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد دی ۔
ضمیر حسین خان نے کہا کہ رب العزت کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ اس نے نیک اور صالح اولاد عطاءفرمائی۔ ان کی کی نئی زندگی کے لئے ڈھیروں دعائیں ہیں۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شرکت سے ، ان کی بہتر عزت افزائی ہوئی ہے۔
Photo Album – Zulkifal Hussain Khan Walima ceremony – https://www.facebook.com/pg/pn.com.pk/photos/?tab=album&album_id=3410550745683856
https://www.facebook.com/pg/pn.com.pk/photos/?tab=album&album_id=3410550745683856
Zameer Husssain Khan son Zulkifal Hussain Khan’s wedding ceremony