پاکستان

ضمیر چوہدری کو صدمہ ، پاکستان میں والدہ کا انتقال

ضمیر چوہدری والدہ کی نماز جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے لئے پاکستان روانہ ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

نیویارک ( اردونیوز )پاکستان تحریک انصاف نیویارک(یو ایس اے ) کے رہنما اور پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ضمیر چوہدری ، چوہدری نصیر احمد (معصوم پور) ، چوہدری فرید احمد (معصوم پور)کی والدہ پاکستان میں انتقال کر گئیں۔ ضمیر احمد چوہدری والدہ کی نماز جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے لئے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں ۔ مرحومہ کی نمازہ جنازہ اتوار 11 جون کو پاکستان میں ادا کی جائے گی. 

پاکستان تحریک انصاف نیویارک ، یو ایس اے کے مقامی قائدین اور ارکان سمیت کمیونٹی کی جانب سے ضمیر احمد چوہدری سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاءفرمائے ۔

امجد نواز، چوہدری پرویز ریاض ، عدیل شجاع گوندل ، شاہد وسیم وڑائچ، عامر اقبال بوبی ، چوہدری اکرم رحمانیہ ، محسن شاہ نقوی ،تصور احسن ، عثمان ، علی رشید ، امین غنی، محسن ظہیر، خاور بیگ، اسد چوہدری ، چوہدری نوید انور، احسن رانجھا، انیلہ نقوی ، نوید وڑائچ، خاور مسعود، آصف بیگ ،سمیت ضمیر احمد چوہدری کے دوست احباب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے بھائی ضمیر احمد چوہدری اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطاءفرمائے ، آمین۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھر میں بسنے والے دوست احباب سے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی اپیل ہے ۔

ضمیر احمد چوہدری پاکستان میں چند ہفتے قیام کے بعد نیویارک واپس آئیں گے

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button