خبریں

ضمیر احمد چوہدری ، جشن پاکستان لانگ آئی لینڈ کے وائس چئیرمین پبلک ریلیشن مقرر

ضمیر احمد چوہدری نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ 18جولائی کو آئزن ہاور پارک میں ہونیوالے جشن آزادی پاکستان میں شریک ہوں اور اسے کامیاب بنائیں

نیویارک (پ ر ) پاکستانی امریکن کمیونٹ نیویارک کی معروف سماجی شخصیت ضمیر احمد چوہدری کو یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں آئزن ہاور پارک ، لانگ آئی لینڈ میں منعقد ہونیوالی پاکستان ہیریٹیج نائٹ اور جشن آزادی پاکستان کا وائس چئیرمین(پبلک ریلیشن)مقرر کردیا گیا ہے ۔ ضمیر احمد چوہدری کی جانب سے امریکن آف پاکستانی ہیریٹیج اور پاکستان ہیریٹیج نائٹ کی انتظامیہ کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان پر جس اعتاد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اتریں گے ۔ ضمیر احمد چوہدری نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ 18جولائی کو آئزن ہاور پارک میں ہونیوالے جشن آزادی پاکستان میں شریک ہوں اور اسے کامیاب بنائیں ۔

Related Articles

Back to top button