پاکستان

دوسرا دن: زمان پارک آپریشن

عمران خان کا ویڈیو پیغام جاری ، گرفتاری نہ دینے کا عندئیہ


لاہور (احسن ظہیر) زمان پارک میں عمران خان کی پہلے دن گرفتاری میں اسلام آباد پولیس ناکام رہی ۔ عمران خان کی جانب سے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے ہاس حفاظتی ضمانت موجود ہے ۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ وہ سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر اسلام آباد کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں پیش نہیں ہو رہے ۔

آج پاکستان بھر کی نظریں ایک بار بھر زمان پارک پر ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ آج دوسرے دن عمران خان بمقابلہ اسلام آباد پولیس میں کس پارٹی کا پلڑہ بھاری رہے گا ۔

 

دریں اثناء فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی تحریری یقین دہانی کرا دی۔ 


اردو نیوز 

Related Articles

Back to top button