نیویارک ( ارد و نیوز ) کشمیر امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری ظہور اختر آف پنیام کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے تحصیل پریذیڈنٹ چوہدری سعید احمد بھلی ایڈوکیٹ کے اعزا زمیں اور حالیہ امریکی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار و سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی خوشی میں خصوصی استقبالیہ اور جشن کا اہتمام کیا گیا۔شیزاری ریسٹرونٹ کوینز میں منعقد ہ عظیم الشان استقبالیہ میں پاکستان تحریک انصاف اور کشمیری و پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ہال کو سعید احمد بھلی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر سے خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔ سعید احمد بھلی تقریب میں پہنچے تو ظہور اختر نے ان کا ساتھیوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا ۔
چوہدری ظہور اختر آف پنیام نے سعید احمد بھلی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے سعید احمد بھلی رکن پنجاب اسمبلی ہیں ۔ حقیقت میں الیکشن میں وہ ہی کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حق و سچ کی آواز ہے اورکشمیری کمیونٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ظہور اختر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوربارہ صدر بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ دنیا کو ان سے بہت امیدیں ہیں اور امید ہے کہ وہ امیدوں پر پورا اتریں گے ۔
تقریب سے خطاب کے دوران سعید احمد بھلی نے ظہور اختر آف پنیام کاعزت افزائی اور پذیرائی پر شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی عہدوں کی لالچ کے لئے نہیں بلکہ اصولوں اور پاکستان کی خاطر عمران خان کے ساتھ کھڑ ے ہیں ۔ ہمیں اپنے کپتان کی قیادت پر اعتماد ہے ۔
تقریب سے خطاب کے دوران دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ سعید احمد بھلی کی جرات اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔استقبالیہ میں امریکہ میں ہونیوالے حالیہ صدارتی الیکشن میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر بھی خوشی منائی گئی اور توقع کا اظہار کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے بعد دنیا بھر میں امن ، جمہوریت اور جمہوری قائدین کی سپورٹ کے وعدے پورے کرینگے ۔