پاکستان

کشمیری امریکن رہنما حاجی نذیر خان کو صدمہ ، اٹلانٹا میں جواں سال نواسے کا کار ایکسیڈنٹ میں انتقال

Tragic Loss: Zahid Hussain, Grandson of Kashmiri American Leader Haji Nazir Khan, Fatally Injured in Atlanta Car Accident

متوفی زاہد حسین اتوار 25فروری کی رات کو دو بجے گیس سٹیشن سے گھر جا رہا تھا کہ گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود میل باکس سے ٹکرا گیا، جائے وقوعہ پر ہی انتقال ہو گیا

نیویارک ( اردو نیوز ) کشمیر امریکن کمیونٹی کے رہنما ، مکی مسجد بروکلین کے بانیان میں سے ایک حاجی نذیر خان کے جواں سال نواسے زاہد حسین ، اٹلانٹا میں کار ایکسیڈنٹ مین جاں بحق ہو گئے ۔زاہد حسین مرحوم جواں سال کشمیری امریکن رہنماصغیر خان کے بھانجے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق 39سالہ زاہد حسین تقریباً26سال قبل اپنے والد غضنفر حسین جن کا تعلق چڑوئی، ضلع کوٹلی ، آزاد کشمیر سے ہے، کے ساتھ اپنے بہن بھائیوں اور والدہ کے ہمراہ بروکلین، نیویارک سے اٹلانٹا منتقل ہو گئے اور وہاں پر مقیم تھے ۔ زاہد حسین ، 25فروری کی رات اپنا گیس سٹیشن بند کرکے گھر واپس جا رہے تھے ۔ گھر واپسی پر ایک مقام پر ان کی گاڑی اچانک بے قابو ہوئی اور سڑک کنارے موجود میل باکس سے ٹکرائی گئی ۔ اس کار ایکسیڈنٹ میں زاہد حسین کو گہری چوٹ آئی جو کہ جان لیوا ثابت ہوئی ۔

بتایا گیا ہے کہ متوفی کی گاڑی جس میل باکس سے ٹکرائی، اس میل باکس کے گھر والے امریکی نے ایمبولنس کو کال کی جو کہ سات منٹ تک جائے وقوعہ تک پہنچی لیکن ایمبولینس کے پہنچنے سے قبل ہی زاہد حسین انتقال کر گئے تھے ۔

زاہد حسین مرحوم کے جسد خاکی کو اٹلانٹا سے نیویارک لایا گیا ہے ۔ ان کی نمازجنازہ مکی مسجد بروکلین میں جمعرات کو ادا کی جائے گی جس کے بعد میت کو میر پور روانہ کر دیا جائیگا جہاں انہیں آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائیگا۔مرحوم زاہد حسین کے پسماندگان میں والدین کے علاوہ دو چھوٹے بھائی اور ایک بہن شامل ہے۔

کشمیری اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے حاجی نذیر خان ، صغیر خان سمیت سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

 

Tragic Loss: Zahid Hussain, Grandson of Kashmiri American Leader Haji Nazir Khan, Fatally Injured in Atlanta Car Accident

Related Articles

Back to top button