اوورسیز پاکستانیز

ظفر اقبال نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کلرجی لیزون بن گئے

Zafar Iqbal appointed as NYPD Clergy Liaison for 70 Precinct

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف برائے کمیونٹی افئیرز رچرڈ ٹیلر کی جانب سے ظفر اقبال کی بطور کلرجی لیزون تقرری کا نوٹفکیشن اور کارڈ جاری کر دیا گیا ہے

نیویارک : کشمیری امریکن کمیونٹی بروکلین کی سرگرم شخصیت ظفر اقبال کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کلرجی لیزون برائے 70پریسنٹ مقرر کر دیا گیا ہے ۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف برائے کمیونٹی افئیرز رچرڈ ٹیلر کی جانب سے ظفر اقبال کی بطور کلرجی لیزون تقرری کا نوٹفکیشن اور کارڈ جاری کر دیا گیا ہے ۔ ظفر اقبال ، بروکلین ( نیویارک ) میں پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی کی سب سے بڑی مکی مسجد سے وابستہ ہیں اور پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کی متحرک شخصیت تصور کئے جاتے ہیں ۔
ظفر اقبال کی جانب سے کلرجی لیزون مقررہونے پر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی کمشنر کمیونٹی افئیرز، ڈپٹی چیف کمیونٹی افئیرز، بروکلین ساو¿تھ کے چیف اور 70پریسنٹ کے کمانڈنگ آفیسر کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اتریں گے اور پولیس اور کمیونٹی میں موثر اور فعال تعلقات کے فروغ میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریںگے۔
ظفر اقبال کے قریبی دوست احباب کی جانب سے بھی ان کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی گئی ہے ۔

Zafar Iqbal appointed as NYPD Clergy Liaison for 70 Precinct

Related Articles

Back to top button