پیپلزپارٹی امریکہ کے قائدین کی چوہدری محمد یاسین اور یوسف رضا گیلانی کی صحت یابی کےلئے دعا
یوسف رضا گیلانی اور چوہدری محمد یاسین کی جمہوریت ، کشمیر کاز ، پارٹی اور ملک کے لئے گرانقدر خدمات ہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں
یوسف رضا گیلانی اور چوہدری یاسین سمیت تمام مریضوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے قائدین کا مشترکہ بیان ، تمام مریضوں کی صحت یابی اور وبا کے خاتمے کےلئے دعا
نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے قائدین چوہدری محمد اعجاز فرخ، چوہدری سروراور مدثرچوہدری کی جانب سے پارٹی رہنما و اپوزیشن لیڈر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی چوہدری محمد یاسین کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ چوہدری محمد یاسین کرونا وائرس انفیکشن کے مرض میں مبتلا ہیں اور پاکستان میں زیر علاج ہیں ۔
چوہدری محمد اعجاز فرخ، چوہدری سرور، مدثرچوہدری، خالد اعوان ، ظفرچٹھہ، سلمان بٹ، راجہ اسد،سردارسوار خان ، میاں بشارت ، شوکت بھٹہ ، سردارساجد سوار، سردارواجد سوار، چوہدری شیراز، عفت فرخ، مسز سرور چوہدری ،چوہدری ارشد،سیمی اسد، باسط اسد،بابر اعظم، خرم شہزادنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ چوہدری محمد یاسین کی کشمیر کاز ، پارٹی اور ملک کے لئے گرانقدر خدمات ہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔
چوہدری محمد اعجاز فرخ، چوہدری سروراور مدثرچوہدری نے مزید کہا کہ امریکہ میں بسنے والے پاکستان پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے تمام ساتھی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان میں کرونا وائرس کے تمام مریضوں کو شفاءنصیب فرمائیں اور پوری قوم بلکہ پوری دنیا کو اس وبا سے نجات دلائیں ۔انہوں نے کہا کہ مشکل کے اس وقت میں پاکستانی اپنی صحت کا ہر ممکن خیال رکھیں، گائیڈ لائیز پر عمل کریں اوراس مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کریں ۔