عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی، یوسف رضا گیلانی
Imran Khan has a misconception that if elections are held, he will get two-thirds majority, Yousuf Raza Gilani
جب عمران خان نے الیکشن کروانےکا ہمارا مطالبہ نہیں مانا تھا تو ہم کیسے مانیں، عمران خان اگر بات کرنا چاہ رہے ہیں تو غیر مشروط بیٹھیں، یوسف رضا گیلانی
ملتان (اظہار عباسی سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی ۔ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے الیکشن کروانےکا ہمارا مطالبہ نہیں مانا تھا تو ہم کیسے مانیں، عمران خان اگر بات کرنا چاہ رہے ہیں تو غیر مشروط بیٹھیں تاکہ راستے نکلیں، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے، انہیں معلوم ہے کہ اگر وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے تو صرف دو صوبوں میں ہی الیکشن ہوں گے۔
نام لیے بغیروزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ جو وزیر اعلیٰ ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا وہ اسمبلی کیا توڑےگا؟ عمران خان کا جھوٹ پر مبنی بیانیہ ایکسپوز ہوچکا ہے، جب ان کی باری آئی ہے تو کہتے ہیں فوری الیکشن ہو جائیں تاکہ ان کی کوئی بات باہر نہ نکلے ، ہم نے چھوٹے چھوٹےکیسز میں 10 دس سال قید بھگتی ہے، ان کے تو بڑے بڑے کیسز ہیں اس لیے خوفزدہ ہیں اور فوری الیکشن چاہتے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہت غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دو تہائی اکثریت ملےگی، ہماری اتحادی جماعت اپنے اپنے علاقوں میں بڑی با اثر ہیں، آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی۔