امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کا انتقال
نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ ہفتے کو نیویارک کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بھائی کے انتقال کی اطلاع اپنے ایک بیان میں دی ۔ ان کے بھائی کی عمر71سال تھی اور وہ گذشتہ کچھ دنوں سے علالت کے باعث نیویارک کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں دکھی دل سے یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ میرا بہت ہی پیارا بھائی رابرٹ انتقال کر گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھائی، میرا بہترین دوست تھا ، میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا لیکن ہم دوبارہ ملیں گے ۔صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے بھائی رابرٹ میں تمھیں بہت پیار کرتا ہوں ۔ بھائی کے انتقال کی اطلاع ملنے کے بعد صدر ٹرمپ نیویارک آگئے ہیں جہاں وہ اپنے بھائی کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔ دنیا کے اہم ممالک کے قائدین سمیت امریکہ کی اہم شخصیات نے امریکی صدر سے ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہا ر کیا ہے۔
Robert Trump, the younger brother of President Donald Trump, dead