سوہنی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے زیر اہتمام نیویارک میں یوم گلگت بلتستان کی شاندار تقریب
گلگت بلتستان جنت نظیر خطہ ہی نہیں بلکہ ملک و قوم کی سلامتی سمیت ہر شعبے میں پیش پیش نڈر، بہادر، عظیم اور قابل فخر پاکستانیوں کی سرزمین ہے
سوہنی وطن گلگت بلتستان کے سربراہ نسیم گلگتی اور ساتھیوں کے زیر اہتمام تقریب میں وائس قونصل جنرل نعیم چیمہ ، قونصلر کمیونٹی افئیرز حنیف چنا اور مقامی امریکی شخصیات اور کمیونٹی ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت
تقریب کے اہتمام میں آصف بیگ سمیت گلگت بلتستان کمیونٹی کے ڈاکٹر دیدار کریم ، جاوید اقبال خان ، سعید مومن شاہ ، زاہدہ جاوید ، سفیدہ بیگم، مشتاق احمد میر، برکت علی ، سعید خان ، انجنئیر شیر خان کا کردار
کوینز بورو پریذیڈنٹ کی امیدوار ، کونسل مین ،سعید حسن ، ڈاکٹر نصر شاہد، شازیہ وٹو،جویریہ شاہد، پرویز صدیقی ،حفیظ کاشمیری،پرویز ریاض، عدنان بخاری ،کمال طاہر، زاہدہ جاوید، بشیر قمر، وکیل انصاری،راجہ رزاق سمیت دیگر کی شرکت و خطابات
گلگت بلتستان ، پاکستان کے بعد یکم نومبر کو آزاد ہوا۔ ہم ستائیس اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں کیونکہ اس دن بھارتی فوج کشمیر میں داخل ہو گئی، ہم نے یکم نومبر کو آزادی لیکر انڈیا کے منہ پر طمانچہ مارا،نسیم گلگتی
نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک میںپاکستانی امریکن کمیونٹی کے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ارکان نے حسب روایت اس سال بھی یہاں یوم گلگت بلتستان روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔سوہنی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے سربراہ نسیم گلگتی اور ساتھیوں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پاکستانی وائس قونصل جنرل نعیم چیمہ ، قونصلر کمیونٹی افئیرز حنیف چنا اور مقامی امریکی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کے اہتمام میں آصف بیگ سمیت گلگت بلتستان کمیونٹی کے ڈاکٹر دیدار کریم ، جاوید اقبال خان ، سعید مومن شاہ ، زاہدہ جاوید ، سفیدہ بیگم، مشتاق احمد میر، برکت علی ، سعید خان ، انجنئیر شیر خان سمیت دیگر نے خصوصی کردار ادا کیا ۔تقریب میں کوینز بورو پریذیڈنٹ کی امیدوار سمیت کوینز سٹی کونسل ڈسڑکٹ کے کونسل مین کے علاوہ کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سعید حسن ، ڈاکٹر نصر شاہد، شازیہ وٹو،جویریہ شاہد، پرویز صدیقی ،حفیظ کاشمیری،پرویز ریاض، عدنان بخاری ،کمال طاہر، زاہدہ جاوید، بشیر قمر، وکیل انصاری،فائق صدیقی ، چوہدری ظہور اختر ، نعیم ملک ، ظہیر احمد مہر، جمال محسن ، امین غنی ،راجہ رزاق پوران سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کئے ۔ انہوں نے گلگت بلتستانی کمیونٹی کو یوم گلگت بلتستان کی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی قوم کو ان کی خدمات اور قربانیوں پر فخر ہے ۔تقریب میں زاہدہ جاوید، دیدار کریم نے دوسرے مرحلہ میں نظامت کی۔تقریب میں قمر آفریدی نے گانا گایا۔بچہ فیروز خان نے گلگت بلتستانی رقص پیش کیا۔کونسل مین کی جانب سے کمیونٹی کی اہم شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے طور پر سائٹیشن پیش کی گئیں ۔
نسیم گلگتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ، پاکستان کے بعد یکم نومبر کو آزاد ہوا۔ ہم ستائیس اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں کیونکہ اس دن بھارتی فوج کشمیر میں داخل ہو گئی، ہم نے یکم نومبر کو آزادی لیکر انڈیا کے منہ پر طمانچہ مارا۔ پاکستان کے بڑے بڑے ہیرو گلگت بلتستان سے ہیں۔ سی پیک کا مرکز گلگت بلتستان ہے۔زاہدہ جاوید نے کہا کہ یہاں کے رہنے والوں نے اپنی محبت سے دنیا کو حیران کردیا ہے، سب سے زیادہ شرح خواندگی گلگت بلتستان میں ہے ، عورت ہر میدان میں سب سے آگے ہے۔
معروف سکالر حفیظ کاشمیری نے کہا کہ آزادی کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان کو کافی مراعات اور حقوق ملنے چاہئیے۔ اس خطے میں سب سے زیادہ شرح خواندگی ہے۔
مسلم آفیسرز سوسائٹی کے پریذیڈنٹ کیپٹن عدیل رانا نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ہم انہیں یوم گلگت بلتستان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ان کی خدمات قابل قدر وستائش ہیں ۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر نصر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ ملک وقوم کا خزانہ ہے۔ پڑھے لکھے لوگ حکومت پاکستان سے بہت کچھ چاہتے ہیں ، میں نے کہا کہ آپ مانگیں نہیں بلکہ پاکستان کو دینے والے بنیں۔ گلگت بلتستان معاشی طور پر پاکستان کا بڑا اہم معاشی مرکز بن سکتا ہے۔ خود انحصاری سے کام لیں آپ کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔
تحریک انصاف نیویارک کے صدر چوہدری پرویز ریاض امراءنے کہا کہ گلگت بلتستان کی طرح وہاں کے لوگ بھی بہت خوبصورت ہے۔ پرامن لوگ ہیں۔ پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔سعید حسن نے کہا کہ گلگت بلتستان اپنی خوبصورتی کے علاوہ توانائی ، پانی سمیت پاکستان کے لئے اہم ہے۔ سی پیک میں اہم کردار ہے۔بشیر قمر نے کہا کہ میں ایک عرصہ قبل سکردو سے گلگت گیا۔ یکم نومبر کا دن تھا۔ وہاں پر جشن آزادی بڑے رنگ ہوتے ہیں جو کہ دیدنی ہوتا ہے۔ کے ٹو اور نانگا پربت سمیت بڑے پہاڑ گلگت بلتستان میں ہے۔ شاہراہ قراقرم کی وجہ سے دنیا سے رابطہ ہے۔وکیل انصاری نے کہا کہ سی پیک کا مطالعہ کررہا تھا۔ جنت نظیر علاقہ ہے اور پاکستان کا حصہ ہے۔ یوم گلگت بلتستان پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔کمال طاہر نے کہا کہ جنت نظیر علاقہ ہے۔ پاکستان کے لئے خطے کے لئے جغرافیائی اہمیت بہت اہم ہے۔