نیویارک میں مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کے یوم شہادت کا جلوس و مجلس عزاءملتوی
یوم شہادت کے جلوس و مجلس عزا کو ملتوی کرنے کا فیصلہ حکومت کی ہدایت اور صحت عامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جعفریہ کونسل یو ایس اے کی جانب سے اہم اعلان
نیویارک (خصوصی رپورٹ) جعفریہ کونسل یو ایس اے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریامیں کرونا وائرس وبا کی موجودہ صورتحال اور نیویارک ، نیوجرسی کی جانب سے لاک ڈاو¿ن کے پیش نظر اس سال 21رمضان المبارک کو مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی بن ابن طالب علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلے میں سالانہ جلوس و مجلس عزا کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جعفریہ کونسل کے رانا عابد جعفری اور راجہ عابد کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت کی ہدایت اور صحت عامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے ۔ صورتحال بہتر ہونے پر جلوس شہادت حضرت امام علی ؑ کی نئی تاریخ مقرر کی جائے گی ۔ مزید معلومات کے سلسلے میں درج ذیل نمبروں پر کال کیا جا سکتا ہے۔
347-739-9705
917-586-9068
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔