نیویارک سٹی کونسل الیکشن ؛ ڈسٹرکٹ 25سے چائنیز نژاد امریکی امیدوار”یہ چین“ بھی میدان میں آگئے
کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ہمیں نئے چیلنجز درپیش ہیں اور نیویار سٹی کو نئی قیادت کی ضرورت ہے ۔ ڈسٹرکٹ 25کو یہ قیادت فراہم کرنے کے لئے میں خود کو موزوں ترین امیدوار کے طور پر پیش کررہا ہوں ، یہ چین کا ڈائیورسٹی پلازہ پر پریس کانفرنس میں اعلان
نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی کونسل کے 22جون کو ہونیوالے پرائمری الیکشن کے سلسلے میں کونسل ڈسٹرکٹ 25سے چائنیز نژاد امریکی امیدوار”یہ چین“ بھی میدان میں آگئے ہیں ۔کونسل ڈسٹرکٹ 25جو کہ ایشین امریکن کمیونٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ، کے ڈائیورسٹی پلازہ جیکشن ہائٹس پر ”یہ چین “ نے پریس کانفرنس میں اپنی انتخابی مہم کا اعلان کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کونسل مین پیٹر کو اور اسمبلی مین جیفریان اوبرائے سمیت جنوبی ایشیائی و دیگر کمیونٹیز کے مقامی قائدین بھی موجود تھے جنہوں نے الیکشن 2021میں ”یہ چین“ کی تائید و حمایت کا اعلان کیا ۔
”یہ چین “ جو کہ چین میں پیدا ہوئے، اپنے والدین کے ساتھ کم عمری میں امریکہ مائیگریٹ ہوئے ، کی پرورش امریکہ میں ہوئی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوان ”یہ چین“ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ہمیں نئے چیلنجز درپیش ہیں اور نیویار سٹی کو نئی قیادت کی ضرورت ہے ۔ ڈسٹرکٹ 25کو یہ قیادت فراہم کرنے کے لئے میں خود کو موزوں ترین امیدوار کے طور پر پیش کررہا ہوں
اسمبلی میں جیفریان اوبرائے نے ’یہ چین ‘ کی تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سٹی کونسل کے الیکشن آئندہ چارسالوں کے لئے ہمارے مستقبل کا تعین کریں گے
کونسل مین پیٹرکو نے بھی ’یہ چین ‘ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ جواں سال قیاد ت ، انتخابی عمل کا حصہ بن رہی ہے
پریس کانفرنس میں موجود پاکستانی و دیگر ایشین امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین چوہدری انور(پریذیڈنٹ ساو¿تھ ایشین ایڈوائزری کونسل) ، ایڈم کم ، محمد حق(پریذیڈنٹ پاکستانی امریکن آف نارتھ امریکہ )، ارمغان شاہ (بلیک کار لیموزین ورکرز یونین )، محمد رحمان(مسلم امریکن کمیونٹی) ، آنند بشک(انڈین امریکن کمیونٹی )، راہول سرکار(بنگلہ دیشی امریکن کمیونٹی) ، بروس بائیرز(وائٹ اینڈ سپنش کمیونٹی ) ، مقامی کمیونٹی قائدین زاہد سیداور توقیر خان سمیت دیگر نے بھی ’یہ چین ‘ کی تائید و حمایت کا اعلان کیا اور ان کے حق میں نعرہ بازی بھی کی ۔ ان مقامی قائدین کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ نیویارک سٹی میں امیگرنٹ کمیونٹیز اب اپنی نمائندگی خود کریں اور انتخابی عمل میں آگے بڑھیں ۔
Yi Chen was born in China and immigrated to New York City with his parents at a young age. He grew up in a working-class family with both parents working long hours in the restaurant industry. He is a product of the New York City public school system and CUNY – Queensborough Community College. After saving some money, he started his medical supply business with 2 of his childhood friends.
From his experience in managing his medical supply store, Yi saw that there was a lack of understanding of the healthcare system and patients’ benefits. He organized many forums to educate and empower his clients and seniors. On top of that, he is a believer in giving back to the community. Every year, he donates supplies to schools and the needy, giving away turkeys to families during Thanksgiving and also donating toys to school children.