پاکستان

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی سماجی شخصیت یاسر خان کی شادی

یاسر خان کی شادی کی پروقاراور کمیونٹی کی تاریخ کی یادگار تقریبات لانگ آئی لینڈ کے بینکوئٹ ہالز میں منعقد ہوئیں ، یاسر خان کے عزیز و اقارب سمیت کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

راجہ کمیونٹی سنٹر کے راجہ آزاد گل کی جانب سے یاسر خان کو شادی کی مبارکباد، اللہ تعالیٰ خوشگوار ازدواجی زندگی نصیب فرمائیں اور انہیں اور ان کی فیملی کو ڈھیروں خوشیاں نصیب فرمائیں ، راجہ آزاد

نیویارک (اردنیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور مارک ہوم کئیر کے یاسر خان(مثال خان یوسف زئی کے صاحبزادے ) کی شادی کی پروقار،یادگار اور عظیم الشان تقریبات گذشتہ ہفتے یہاں منعقد ہوئیں ۔ لانگ آئی لینڈ ، نیویارک کے بینکوئٹ ہال میں منعقد شادی کی تقریاب میں یاسر خان کے ماموں شیر خان سمیت دوست احباب اور کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ان کے کاروباری ادارے مارک ہوم کئیر کے حکام سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ یاسر خان کے قریبی دوست راجہ آزاد گل، عزیز بٹ ، سردار امتیاز ، جاوید خان کی جانب سے یاسر خان کو ان کی شادی کی مبارکباد دی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں خوشگوار ازواجی زندگی نصیب فرمائیں ، انہیں ، ان کے اہل خانہ اور ان کی اہلیہ کے اہل خانہ کو اُن کی ڈھیروں خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائیں ۔ یاسر خان نے شادی کی تقریبات میں شریک ہونے والے تمام مہمانوں اور دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کی خوشی میں شریک ہوئے اور انہیں اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھا۔

 

Related Articles

Back to top button