" "
اوورسیز پاکستانیز

نیویارک سٹی کا خواتین کی ترقی کےلئے بڑے پروگرا م کا اعلان

خواتین کی ترقی کو یقینی بنانے اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ویمن این وائی سی کے نام سے پروگرام شروع کر دیا گیا

ویمن این وائی سی پروگرام اور ویب سائٹ کا اعلان نیویارک کی خاتون اول شرلین میکرے اور ڈپٹی مئیر ہاو¿سنگ ایلسیا گلین نے کیا،

نیویار ک (اردو نیوز) نیویارک سٹی کی جانب سے شہر میں بسنے والی خواتین کی ترقی کو یقینی بنانے اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ویمن این وائی سی کے نام سے پروگرام شروع کر دیا گیا ہے جس کا اعلان نیویارک کی خاتون اول شرلین میکرے اور ڈپٹی مئیر ہاو¿سنگ ایلسیا گلین نے یہاں کیا۔
ویمن این وائی سی کی ویب سائٹ اور اشتہارات کے ذریعے خواتین کو بتایا جائیگا کہ ان کےلئے ترقی کے لئے کیا کیا مواقع اور ٹولز موجود ہیں ۔
مئیر بل ڈبلازیو کا کہنا ہے کہ ہماری انتظامیہ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے پر وقت کوشاں رہتی ہے کہ ترقی کے مواقع سب کو میسر ہوں اور کوئی پیچھے نہ رہے ۔ ویمن این وائی سی کے ذریعے خواتین کو ترقی اور آگے بڑھنے میں مدد ملے گی ۔
خاتون اول شرلین میکرے نے کہا ہے کہ اگر نیویارک سٹی کی خواتین ترقی نہیں کرتیں تو نیویارک سٹی ترقی نہیں کر سکتا ۔اب ویمن این وائی سی کی صورت میں نیویارک کی خواتین کے پاس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جہاں انہیں ترقی کے مواقع اور ٹولز بیک وقت موجود ہونگے ۔
ویمن این وائی سی کی ویب سائٹ پر وزٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں https://women.nyc/ ۔ ویب سائٹ پر خواتین کو روزگار کے مواقع ،نیا بزنس شروع کرنے کے سلسلے میں مواقع ، قانونی مدد ،ہیلتھ سروسزاور بچوں اور خواتین کے معاملات کے سلسلے میں ضروری و مفید معلومات دستیاب ہونگی ۔

Related Articles

Back to top button