اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر کے زیر اہتمام ”وومین ہسٹری منتھ“کی بے مثال تقریب
Empowering Narratives: APNA Brooklyn Community Center Celebrates Women's History Month with Unique Showcase of Success Stories and Inspirational Calls for Mutual Support
نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک میں ”اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر “ کے زیر اہتمام ”وومین ہسٹری منتھ “ کو منفرد اور تاریخی انداز میں منایا گیا۔ ارم حنیف اور شازیہ وٹو کے زیر اہتمام اپنا کمیونٹی سنٹر میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کامیاب اور کلیدی کردار ادا کرنیوالے پاکستانی امریکن خواتین کو سامنے لایا گیا جنہوںنے شرکاءسے بطور ایک خاتون نہ صرف اپنی جدوجہد کی کہانیاں شئیر کیں بلکہ کمیونٹی کی خواتین کو آگے بڑھے کے راستے بھی بتائے ۔
ان خواتین میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی پاکستانی امریکن ڈیٹیکٹو آمنہ احمد، سٹیٹ سینیٹر آئیون چو کی ڈسٹرکٹ اینڈ کمیونی کیشن ڈائریکٹر زنیر ا احمد، لیگل ایڈ سوسائٹی کی سٹاف اٹارنی نائلہ صدیقی اور انڈین امریکن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شمینہ دھاود والا شامل تھیں ۔
پاکستانی و مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کا کہنا تھا کہ امریکہ مواقع کی سرزمین ہے ۔ یہاں ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع ہر ایک لئے یکساں دستیاب ہیں ۔ بروقت اپنے کامیاب کیرئیر کی پلاننگ کریں لیکن کامیاب کیرئیر شروع کرنے کا کوئی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ اگر کسی ایک وقت پر نہیں تو جب بھی موقع ملے ، اپنے اچھے کیرئیر کا آغاز کریں ۔
کمیونٹی کی ان خواتین قائدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں صرف خود ہی نہیں بلکہ دوسروں کو بھی ساتھلے کر آگے بڑھنا ہے ۔ کمیونٹی کو راستے دکھانے ہیں۔ افراد اور کمیونٹی کی بیک وقت ترقی ایک ساتھ ضروری ہے ۔
Empowering Narratives: APNA Brooklyn Community Center Celebrates Women’s History Month with Unique Showcase of Success Stories and Inspirational Calls for Mutual Support