" "
پاکستان

لانگ آئی لینڈ میں بچوں کی اجتماعی سالگرہ

”پرونٹو آف لانگ آئی لینڈ “میں ’ونگز آف امپاورمنٹ “ اور راجہ حسن کے زیر اہتمام تقریب میں بڑی تعداد میں بچوں کی شرکت

”پرونٹو “ میں اُن تمام بچوں کو دعوت دی گئی کہ جن کی برتھ ڈے ماہ فروری میں آتی ہے ، بڑی تعدادمیں بچے والے والدین کے ساتھ آئے ، پروقار تقریب میں سالگرہ منائی گئی، کیک کاٹا گیا
اس موقع پر بچوں کے ساتھ مل کر ”ونگز آف امپاورمنٹ “ کی پریذیڈنٹ الیگزینڈرا ویلز ، راجہ حسن سمیت ”پرونٹو “ انتظامیہ نے بچوں اور ان کے والدین کو برتھ ڈے کی مبارکباد دی ، تحائف بھی تقسیم کئے
ہماری تنظیم کومقصد بچوں بالخصوص یوتھ اور فیملیز کو مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ اپنی زندگیوں میں خوشحال اور کامیاب ہوں، ”ونگز آف امپاورمنٹ “ کی پریذیڈنٹ الیگزینڈرا ویلز کا تقریب سے خطاب
بچے ہمارا مستقبل ہیں ، آج ہم ان کا ساتھ دیں گے تو یہ کل کو بڑے ہو کر کامیاب ہوں گے اور کمیونٹیز اور ملک و قوم کو ایک اچھی قیادت فراہم کریں گے،راجہ حسن نے تقریب میںشریک بچوں کو مبارکباد دی

نیویارک (اردونیوز ) لانگ آئی لینڈ نیویارک میں بچوں کی اجتماعی سالگرہ کی ایک پروقار اور دلچسپ تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کے اہتمام میں بچوں اور یوتھ کے لئے گرانقدر خدمات انجام دینے والی تنظیم ”ونگز آف امپاورمنٹ“ نے خصوصی کردار ادا کیا جبکہ سفک کاو¿نٹی کی پاکستانی امریکن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پیس “ کے ڈائریکٹر راجہ حسن احمد نے خصوصی معاونت کی ۔
اجتماعی سالگرہ کی یہ دلچسپ تقریب ، لانگ آئی لینڈ میں مسلسل خدمات خلق انجام دینے والی تنظیم ”پرونٹو آف لانگ آئی لینڈ “ کے دفتر میں موجود ہال میں منعقد ہوئی ۔ ہال کو برتھ ڈے پارٹی کے حوالے سے نہایت ہی خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا ۔
اس اجتماعی برتھ ڈے پارٹی میں ایسے بچوں کو شرکت کی دعوت عام دی گئی تھی کہ جن کی فروری کے مہینے میں برتھ ڈے ہیں ۔اس دعوت پر بڑی تعداد میں مقامی بچوں نے اپنے والدین اور عزیز و اقارب کے ساتھ شرکت کی ۔ انہیںپارٹی میں خوش آمدید کہا گیا جس کے بعد ”ونگز آف امپاورمنٹ “ کی پریذیڈنٹ الیگزینڈرا ویلز ، راجہ حسن سمیت ”پرونٹو “ انتظامیہ نے بچوں کے ساتھ مل کر ان کی سالگرہ کے کیک کاٹے۔ اس دوران ہال مسلسل ”ہیپی برتھ ڈے ٹو یو “ سے گونجتا رہا۔
بچوں نے کیک پر موجود موم بتیوں کو پھوک سے بجھا کر جب اپنی سالگرہ کے کیک کاٹے تو ان کی خوشیاں دیدنی تھی ۔سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد بچوں کو ”گڑی بیگ“ اور تحائف پیش کئے گئے ۔ انہیں اور ان کے والدین کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ۔
تقریب میں شریک بچوں اور ان کے والدین اور عزیز واقارب کی جانب سے ”ونگز آف امپاورمنٹ “ کی پریذیڈنٹ الیگزینڈرا ویلز ، راجہ حسن(PACE) سمیت ”پرونٹو “ انتظامیہ کا خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے نہ صرف ان کی خوشیاں منانے کا اہتمام کیا بلکہ ان کی خوشیوں میں بھی شریک ہوئے ۔
”ونگز آف امپاورمنٹ “ کی پریذیڈنٹ الیگزینڈرا ویلزکا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم کومقصد بچوں بالخصوص یوتھ اور فیملیز کو مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ اپنی زندگیوں میں خوشحال اور کامیاب ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ جب ایک خاندان اکٹھے ترقی کرتا ہے تو اس خاندان میں شامل ہر رکن بالخصوص بچے بڑے ہو کر ایک کامیاب انسان بنتے ہیں ۔
راجہ حسن کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ، آج ہم ان کا ساتھ دیں گے تو یہ کل کو بڑے ہو کر کامیاب ہوں گے اور کمیونٹیز اور ملک و قوم کو ایک اچھی قیادت فراہم کریں گے ۔راجہ حسن نے اجتماعی سالگرہ کی تقریب میںشریک بچوں اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔

 

Related Articles

Back to top button