" "
پاکستان

آغا ذوالفقار کو صدمہ ، ونگ کمانڈر (ر) منظورالٰہی کا کرونا سے انتقال

منظور الٰہی گذشتہ پندرہ سال سے امریکہ میں مقیم تھے ، پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ، کمیونٹی کا آغا ذوالفقار سے اظہار تعزیت

نیوجرسی (اردونیو ز)پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت آغاذوالفقار کے بہنوئی ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ ) منظور الٰہی یہاں رابرٹ وڈ جانسن ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر78سال تھی ۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ علالت کے دوران ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا ۔ آغا ذوالفقار کے مطابق ہسپتال میں مرض کی تشخیص کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ ) منظور الٰہی ، کرونا وائرس کا شکار بھی ہوئے جس کی وجہ سے انہیں سانس کی تکلیف شروع ہوئی ۔ ہسپتال میں انہیں طبی امداد دی گئی اور وہ تین روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعہ کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
مرحوم گذشتہ پندرہ سال سے امریکہ میں مقیم تھے ، ان کے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی نے آغا ذوالفقار سے ان کے بہنوئی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

Pakistani American Coronavirus deaths

Corona

Related Articles

Back to top button