بین الاقوامیپاکستان

امریکہ کا صدر کون ہو گا ؟یا ہو گی ؟غیر یقینی صورتحال ہے !!!، پروفیسر حسن عسکری

Who Will Be the Next U.S. President? Uncertainty Prevails!" Says Professor Hassan Askari

مشرق وسطی کی جنگ میں اہم پیش رفت اسی وقت ممکن ہو گی کہ جب امریکہ اسرائیل سے اسرار کرے گا کہ وہ سیز فائز کی جانب جائے لیکن واشنگٹن سے ایسے اشارے نظر نہیں آرہے ، حسن عسکری
پاکستان میں سیاستدان ، آپس میں لڑنے کی بجائے کوئی درمیان راستہ نکالیں ، یہی اُن کے لئے اور ملک وق وقوم کے لئے بہتر ہے لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ، احمد وقاص ریاض کے استقبالیہ سے خطاب
سابق وزیر اطلاعات پنجاب و معروف کالم نویس احمد وقاص ریاض کی نیویارک میں سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب و معروف ماہر سیاسیات و سکالر پروفیسر حسن عکسری کے اعزاز میں استقبالیہ

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان کے معروف ماہر سیاسیات ،تجزئیہ کار اور سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ”کون صدر ہوگا؟“ یا ”کون صدر ہو گی؟ “ ، اس بارے میں
ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے کیونکہ میں امریکہ سیاسی طور پر غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے، صدارتی الیکشن میں فیصلہ کن کردار ، سوئنگ ریاستیں کریں گی ۔ نیویارک میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر بات کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری کا مزید کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ ایسے وقت پر شروع ہوئی ہے کہ جب امریکی قیادت اور عوام ، صدارتی الیکشن میں مصروف ہیں۔ مشرق وسطی کی جنگ میں اہم پیش رفت اسی وقت ممکن ہو گی کہ جب امریکہ اسرائیل سے اسرار کرے گا کہ وہ سیز فائز کی جانب جائے لیکن واشنگٹن سے ایسے اشارے نظر نہیں آرہے ۔
پاکستان کے سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری نے کاہ کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن ، آپس میں بیٹھ کر درمیانی راستہ نکال لیں تو اچھا ہے ورنہ سیاسی حالات ، ملکی اقتصادیات کو متاثر کرنا شروع کر دیں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک بتری تو حاصل ہوئی ہے لیکن پی ٹی آئی ، حکومت کو کسی بھی صورت میں ترمیم کرنے نہیں دینا چاہتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاستدان ، آپس میں لڑنے کی بجائے کوئی درمیان راستہ نکالیں ، یہی اُن کے لئے اور ملک وق وقوم کے لئے بہتر ہے لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ۔
احمد وقاص ریاض کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان کے معروف صحافی عارف حمید بھٹی، پاکستانی امریکن جرنلسٹ ایم آر فرخ، ریاض بابر، محسن ظہیرکے علاوہ سیف ناگرا اور کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔
احمد وقاص ریاض نے اپنی اور پاکستانی امریکن میڈیا کی جانب سے پروفیسر حسن عسکری کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی علمی ، فکری خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پروفیسر حسن عسکری جو کہ امریکہ کے نجی دورے پر ہیں، نے واشنگٹن میں اہم امریکی تھنک ٹنک سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

Who Will Be the Next U.S. President? Uncertainty Prevails!” Says Professor Hassan Askari

Related Articles

Back to top button