پاکستان

یورپ میں کورونا کیسوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ، عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کر دیا

صورتحال کے پیش نظر یورپی ممالک کی حکومتوں نے ایک بار پھر سخت حفاظتی اقدامات لینے شروع کر دئیے ہیں کہ بعض ممالک کی جانب سے ایک بار پھر لاک ڈاون بھی زیر غور ہے

نیویارک (محسن ظہیر ) عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ یورپ میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسوںکی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس لئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔اس صورتحال کے پیش نظر یورپی ممالک کی حکومتوں نے ایک بار پھر سخت حفاظتی اقدامات لینے شروع کر دئیے ہیں کہ بعض ممالک کی جانب سے ایک بار پھر لاک ڈاون بھی زیر غور ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ہینس کلوگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو وارننگ سمجھنا چاہئیے ۔
دریں اثناءنیویارک سٹی جو کہ کورونا وائرس وبا کا مرکز بنا رہا ، میں صورتحال بہتر ہونے کے پانچ ماہ کے بعد اب سکول کھولے جا رہے ہیں تاہم نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سکول مرحلہ وار کھولے جائیں گے

WHO warns of  serious situation of COVID-19 in Europe

Related Articles

Back to top button