پاکستان

وائٹ ہاوس کی جانب سے سی این این کے رپورٹر جم اکسوسٹا کا پریس پاس عدالتی حکمانے کی معیاد پوری ہونے کے بعد دوبارہ معطل کرنے کا فیصلہ

جم اکسوسٹا کا پریس پاس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس میں تلخ سوال و جواب کے بعد معطل کر دیا گیا تھا

نیویارک (محسن ظہیر سے ) وائٹ ہاوس کی جانب سے سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا کے پریس پاس کا تنازعہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جم اکسوسٹا کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی جانب سے پریس پاس کے عدالتی حکمانے کی معیاد پوری ہونے کے بعد پاس دوبارہ معطل کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ یو ایس ڈسٹرکٹ جج ٹموتھی کیلی کی جانب سے 14دن کے لئے جم اکوسٹا کا پریس بحال جاری کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ جم اکسوسٹا کا پریس پاس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس میں تلخ سوال و جواب کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button