بین الاقوامی
بائیڈن انتظامیہ کا پہلا استعفیٰ
وائٹ ہاوس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری ٹی جے ڈکلو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔ یہ استعفیٰ ا ن کی جانب سے ایک خاتون صحافی کو دھمکانے کے بعد سامنے آیا
واشنگٹن ڈی سی ( اردونیوز ) جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد ان کی انتظامیہ میں شامل کسی بھی رکن کا پہلا استعفیٰ سامنے آگیا ہے ۔وائٹ ہاو¿س کے ڈپٹی پریس سیکرٹری ٹی جے ڈکلو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔ یہ استعفیٰ ا ن کی جانب سے ایک خاتون صحافی کو دھمکانے کے بعد سامنے آیا۔ مسٹر ڈکلو نے ایک خاتون سیاسی رپورٹر کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق خبر دینے والی ایک خاتون صحافی کو سوال کے جواب میں قابل اعتراض ریمارکس دئیے تھے جن پر انہوں نے بعد میں افسوس کا اظہار بھی کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے روئیے پر افسوس ہے اور وہ معذرت خواہ ہیں ۔
White House deputy press secretary TJ Ducklo has resigned.
My statement on resigning from the White House. pic.twitter.com/3Jpiiv75vB
— TJ Ducklo (@TDucklo) February 14, 2021