پاکستان

واشنگٹن ڈی سی میں ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کے لئے اچھی خبر

واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز ) اگر آپ واشنگٹن ڈی سی میں رہتے ہیں تو آپ کےلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ٹریفک ٹکٹ کی عدم ادائیگی پر یاعدالت میں پیش ہونے کی تاریخ پر نہ پہنچ پانے پر آپ کا ڈرائیونگ لائسنس معطل نہیں ہوگا۔یہ فیصلہ واشنگٹن ڈی سی کونسل میں کی جانیوالی قانون سازی میں کیا گیا ۔کونسل سے متفقہ طور پر بل منظور ہونے کے بعد مئیر مرئیل براو¿زر کو بھجوا دیا گیا ہے جن کے اس پر دستخط کرنا لازم ہے ۔کونسل کے مطابق اس اقدام کا مقصد غریب افراد کو کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک سے بچانا ہے ۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال2010سے لیکر2017کے عرصے کے دوران واشنگٹن ڈی سی ڈیپارٹمنٹ آف موٹر وہیکل کی جانب سے ایک لاکھ 26ہزار ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک ٹکٹ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے معطل کئے گئے ۔

Related Articles

Back to top button