نیویارک ٹرین سٹیشن میں خاتون پر حملے کے بعد پرس چھین کر فرار ہونیوالا ملز م گرفتار
ملز م کے خاتون پر حملہ آور ہونے اور پرس چھین کر فرار ہونے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے پر محفوظ ہو گئی جس کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی
نیویارک (اردونیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 25فروری کو کوینز پلازہ سب وے سٹیشن میں داخل ہونیوالی ایک خاتون کو سیڑھیوں میں زدو کوب کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا پرس چھین کر فرار ہونے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم کی جانب سے 57سالہ خاتون کے سر پر اس وقت بھاری ضربیں لگائی گئیں کہ جب وہ ٹرین لینے کے لئے سیڑھیاں اتر کر ٹرین سٹیشن (سب وے سٹیشن) کے اندر جا رہی تھی ۔
UPDATE: The individual below has been arrested and charged for this crime. https://t.co/8eHKIOu5jQ
— NYPD NEWS (@NYPDnews) February 27, 2022
ملز م کے خاتون پر حملہ آور ہونے اور پرس چھین کر فرار ہونے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے پر محفوظ ہو گئی ۔اسی ویڈیو سمیت دیگر عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوموار کو اعلان کیا گیا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
🚨WANTED for ROBBERY: Last night, at the Queens Plaza 'E,M,R' subway station in Queens, a 57-year-old female was kicked down the stairs then struck in the head several times with a hammer. The suspect then stole her purse. If you have any info, contact @NYPDTips at 800-577-TIPS. pic.twitter.com/POUAS0I2Ia
— NYPD NEWS (@NYPDnews) February 25, 2022