اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

”والدین فاؤنڈیشن “ کی جانب سے ضرورتمندوں کےلئے اشیائے ضروریات کی پہلی کھیپ کراچی روانہ

Waldain Foundation Sends First Shipment of Essentials for the Needy to Karachi

 نیویارک سے والدین فاؤنڈیشن کی جانب سے اشیائے ضروریات کی کھیپ کو پاکستان بھجوانے میں فاؤنڈیشن کی روح رواں حنا رحمان ، ان کے شوہر رحمان مجیب اور ساتھیوں نے اہم کردر ادا کیا
پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مخیر حضرات کی جانب سے پاکستان کے مستحق و ضرورت مند افراد کے لئے اشیائے ضروریات عطیہ کی گئی جن میں سے بہشتر کا کہنا تھا کہ ان کے ناموں کو ظاہر نہ کیا جائے
مسلسل بارش اور شدید سرد موسم کے باجود حنا رحمان کے گھر سے اشیائے ضروریات کے باکسز عاطف خان، سحر خان، وسیم سید ، روزی کور سمیت دیگر کے ہمراہ ٹرک پر لوڈ کی گئیں،خدمت کا جذبہ قابل ستائش
اس سب کام کا کریڈ ٹ والدین فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کرنے والی کمیونٹی کی مخیر شخصیات اور تنظیموں کو جاتا ہے۔ ہم سب ان کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اجر عظیم عطاءفرمائیں
حنا رحمان ، ذاتی طور پر کراچی جا کر اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ اشیائے ضروریات مستحق افراد میں تقسیم ہوں، خدمت خلق کے اس کام میں سب ساتھ دیں ، ہر چھ ماہ کے بعد کھیپ پاکستان روانہ کرنے کا اعلان

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”والدین فاؤنڈیشن “ کی جانب سے خدمات خلق کے سلسلے کو پاکستان تک پہنچا دیا گیا۔ اس سلسلے میں والدین فاو¿نڈیشن کی جانب سے اشیائے ضروریات بالخصوص کپڑوں اور جوتوں کی پہلی بڑی بڑی کھیپ کراچی پاکستان کے لئے روانہ کر دی گئی ہے جو کہ وہاں پر مستحق اور ضرورت مند افراد میں تقسیم کی جائیں گی ۔
والدین فاؤنڈیشن کی جانب سے اشیائے ضروریات کی کھیپ کو پاکستان بھجوانے میں فاؤنڈیشن کی روح رواں حنا رحمان ، ان کے شوہر رحمان مجیب اور ساتھیوں نے اہم کردر ادا کیا۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مخیر حضرات کی جانب سے پاکستان کے مستحق و ضرورت مند افراد کے لئے اشیائے ضروریات عطیہ کی گئی جن میں سے بہشتر کا کہنا تھا کہ ان کے ناموں کو ظاہر نہ کیا جائے۔
اشیائے ضروریات کی پوری کھیپ کوینز، نیویارک میں واقع حنا رحمان اور رحمان مجیب کی رہائشگاہ پر جمع کی گئی جہاں سے ایک ٹرک کے ذریعے نیوجرسی روانہ کی گئی اور معروف بزنس مین عبدالوحید پراچہ کے تعاون سے یہ کھیپ ضرورت مندوں تک پاکستان میں پہنچائی جائےگی ۔
مسلسل بارش اور شدید سرد موسم کے باجود حنا رحمان کے گھر سے اشیائے ضروریات کے باکسز عاطف خان، سحر خان، وسیم سید ، روزی کور سمیت دیگر کے ہمراہ ٹرک پر لوڈ کی گئیں، اس موقع پر ان کمیونٹی ارکان کا جذبہ خدمت قابل دید اور قابل ستائش تھا۔
حنا رحمان نے ضرورت مندوں کی مدد فراہم کرنے والی شخصیات اور اداروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ الحمد للہ پہلی کھیپ پاکستان روانہ ہو گئی ہے ۔ اب والدین فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر چھ ماہ کے بعد کھیپ پاکستان روانہ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم نیکی اور انسانیت کی خدمت ضرروت مند اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہے۔ اس سب کام کا کریڈ ٹ والدین فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کرنے والی کمیونٹی کی مخیر شخصیات اور تنظیموں کو جاتا ہے۔ ہم سب ان کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اجر عظیم عطاءفرمائیں ۔
رحمان مجیب نے کہا کہ شکر الحمد للہ ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں خدمت کی توفیق دی اور اشیائے ضروریات کی پہلی کھیپ پاکستان روانہ کر دی گئی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حنا رحمان ، ذاتی طور پر کراچی جا کر اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ اشیائے ضروریات مستحق افراد میں تقسیم ہوں ۔انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کے اس کام میں سب ساتھ دیں ۔
عاطف خان ، روزی کور ، سحر خان اور وسیم سید سمیت دیگر کی جانب سے بھی والدین فاؤنڈیشن اور عطیہ دہندگان کا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔انہوں نے کمیونٹی کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ دکھی انسانیت اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے والوں کے دست و بازو بنیں ۔

Waldain Foundation Sends First Shipment of Essentials for the Needy to Karachi

Under the leadership of Hina Rehman and her husband Rahman Mujib, the Parents Foundation plays a key role in dispatching essential supplies from New York to Pakistan

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button