اوورسیز پاکستانیز
وکیل احمد کو صدمہ ، والدہ کا انتقال ، مکی مسجد میں نماز جنازہ ہو گی
کمیونٹی کی اہم شخصیا ت اور ارکان نے وکیل احمد ، شکیل احمد سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں
![](https://www.urdunewsus.com/wp-content/uploads/2020/12/Wakil-Ahmad-PAYO.jpg)
نیویارک (اردونیوز )پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن (PAYO) کے پریذیڈنٹ وکیل احمد اور کمیونٹی کی مقامی کاروباری شخصیت شکیل احمد ، کنور نبیل احمد کی ساس بدھ کو ماونٹ سینائی ہسپتال نیویارک میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ دو سے زائد ماہ سے گردوںکے مرض میں مبتلا تھیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جمعرات ،31دسمبر کو صبح 11بجے مکی مسجد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں واشنگٹن میمورئیل قبرستان ، لانگ آئی لینڈ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
کمیونٹی کی اہم شخصیا ت اور ارکان نے وکیل احمد ، شکیل احمد سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔