وجیہہ سواتی کی نیویارک میں نماز جنازہ ، نیوجرسی میں سپرد خاک
پاکستان سے وجیہہ سواتی کے جسد خاکی کو پہلے واشنگٹن ڈی سی لے جایا گیا جہاں ان کی میت کا پوسٹمارٹم کیا گیا بعد ازاں نیویار ک میں ان کے صاحبزادوں کےحوالے کیا گیا
نیویارک (محسن ظہیر)پاکستان میں گذشتہ سال اکتوبر 2021میں اپنے شوہر کے ہاتھوں قتل کئے جانیوالی پاکستانی امریکن خاتون وجیہہ سواتی کی نیویارک کی مکی مسجد بروکلین میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں مقتولہ کے بیٹوں کے علاوہ خاندان کے عزیز و اقارب اور پاکستانی امریکن کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی ۔ وجیہہ سواتی کی تجہیز و تکفین کے انتظامات میں مسلم کمیونٹی کی اہم تنظیم اکنا ریلیف نیویارک نے اہم کردار ادا کیا ۔
پاکستان سے وجیہہ سواتی کے جسد خاکی کو پہلے واشنگٹن ڈی سی لے جایا گیا جہاں ان کی میت کا پوسٹمارٹم کیا گیا بعد ازاں نیویار ک میں ان کے صاحبزادوں کےحوالے کیا گیاجو کہ ان کے پہلے شوہر سے ہیں ۔
وجیہہ سواتی جو کہ نیویارک کے علاقے بروکلین میں دس سے زائد سالوں تک مقیم ہیں ، کی نماز جنازہ مکی مسجد میں ادا کئے جانیوالے کے بعد امریکی ریاست نیوجرسی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
Funeral prayer offered for Wajiha Swati in New York, burial in New Jersey