پاکستان

سپیکر پلوسی کا28دسمبر کو 2000ڈالرز امدادی چیک کا بل کانگریس میں پیش کرنے کا اعلان

معاشی مشکلات کے شکار امریکی عوام پہلے ہی پریشان ہیں اور اب وہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کی سیاست میں سینڈ وچ بن گئے ہیں اور سوال کررہے ہیں کہ جو بھی امدادی رقم ملنی ہے ، وہ کب ملے گی ؟

واشنگٹن ڈی سی (اردونیوز ) امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی (ڈیموکریٹ) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوموار28دسمبر کو کورونا وائرس وبا کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار امریکی عوام کو دو ہزار ڈالرز امدادی چیک دینے کا بل ایوان میں ووٹنگ کے لئے لائیں گی ۔

واضح رہے کہ کرسمس سے پہلے ڈیموکریٹس اور ریپبلکن میں طویل مذاکرات کے بعد کرونا ریلیف پیکج کا بل مشترکہ طور پر منظور کیا گیا تھا جس میں معاشی مشکلات کے شکار امریکی عوام کو چھ سو ڈالرز امدادی چیک دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ یہ بل جب صدر ٹرمپ کو دستخط کے لئے بھیجا گیا تاکہ یہ قانون بن جائے تو انہوں نے یہ کہہ کر مسترد کردیاتھا کہ چھ سو ڈالرز کی رقم بہت کم ہے ۔ یہ رقم کم از کم دو سے چارہزار ڈالرز ہونی چاہئیے ۔
صدر ٹرمپ کے بل پر اعتراض کے بعد ڈیموکریٹس نے امدادی چیک کی رقم دو ہزار کرنے کی تجویز پیش کی تھی جسے ریپبلکن نے مسترد کر دیا تھا ۔ اب ڈیموکریٹس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نئی امدادی رقم کے ساتھ بل ایوان میں پیش کریں گے ۔

معاشی مشکلات کے شکار امریکی عوام پہلے ہی پریشان ہیں اور اب وہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کی سیاست میں سینڈ وچ بن گئے ہیں اور سوال کررہے ہیں کہ جو بھی امدادی رقم ملنی ہے ، وہ کب ملے گی ؟

دریں اثناءریپبلک پارٹی کے اہم و سینئر سینیٹر لنڈسی گراہم ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے سے رضا مند ہو گئے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار امریکی عوام کو کم از کم دو ہزار ڈالرز کا امدادی چیک ملنا چاہئیے ۔ سینیٹر گراہم نے صدر ٹرمپ سے ویسٹ پام بیچ میں ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں اس بات سے متفق ہوں کہ امدادی چیک کم از کم دو ہزار ڈالرز فی کس ہونا چاہئیے ۔

 

Nancy Pelosi schedules Monday vote on $2,000 COVID-19 relief checks

#CovidReliefBill #CoronaCheck #UrduNews #Trump #SenatorLindseyGraham

Related Articles

Back to top button