بین الاقوامیکالم و مضامین

صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد وائس آف امریکہ کی نشریات معطل

Voice of America Broadcasts Suspended Following President Trump's Order

وائس آف امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانی امریکن صحافیوں اور ملازمین، کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ انہیں ”انتظامی” پر بھیجا جا رہا ہے

واشنگٹن ڈی سی(اردونیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ صدارتی حکمنامے کے نتیجے میں درجنوں پاکستانی امریکن صحافی اور ملازمین بے روزگار ہونے کے خطرے سے دوچار ہو گئے ہیںصدارتی حکمنامے کے تحت وائس آف امریکہ سات وفاقی اداروں کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان اداروں میں وہ بھی شامل ہیں جو میڈیا، لائبریریز اور میوزیمز کے نظم و نسق کے ذمہ دار ہیں۔وائس آف امریکہ (VOA) کے واشنگٹن ڈی سی دفتر میں کام کرنے والے پاکستانی امریکن صحافیوں، خاص طور پر اردو اور پشتو سروسز میں کام کرنے والے ملازمین، کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ انہیں ”ایڈمنسٹریٹو چھٹی” پر بھیجا جا رہا ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں پر رہیں اور حسب ضرورت دستیاب رہیں۔ اس دوران انہیں تنخواہ دی جاتی رہے گی، اور انہیں بتایا جائے گا کہ اپنے آفس آلات اور دیگر اشیائکی واپسی کے حوالے سے کیا کرنا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق، وائس آف امریکہ اردو سروس میں تقریباً تیس سے زائد جبکہ پشتو سروس میں بھی اتنی ہی تعداد میں پاکستانی امریکن ملازمین کام کرتے ہیں، جنہیں یہ ای میل موصول ہو چکی ہے۔واشنگٹن ڈی سی کے علاوہ وائس آف امریکہ کے پاکستان، نیو دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں بھی سٹاف ممبرز اور نمائندے کام کرتے ہیں ۔
امریکی میڈیا دی ہل (The Hill) کی رپورٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی حکومت کے کئی اداروں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن میں یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا بھی شامل ہے، جو وائس آف امریکہ کا مرکزی ادارہ ہے۔ دیگر متاثرہ اداروں میں ووڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار اسکالرز، انسٹیٹیوٹ آف میوزیم اینڈ لائبریری سروسزشامل ہیں۔
حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے والے ادارے ”ڈوج“ کے سربراہ ایلون مسک کو وفاقی حکومت میں اخراجات کم کرنے اور ملازمین کی تعداد محدود کرنے کا کام سونپا گیا ہے، لیکن ان اصلاحات کو قانونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اگر صدر ٹرمپ کا فیصلہ مکمل طور پر لاگو ہو جاتا ہے، تو کئی پاکستانی امریکن صحافی اور ملازمین نوکریوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

Voice of America Broadcasts Suspended Following President Trump’s Order

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button