" "
امیگریشن نیوز

امریکہ کی بلتستانی کمیونٹی کا کارنامہ، فنڈز اکٹھے کئے اور سکردو ہسپتال میں نیا ونٹی لیٹر کا انتظام کر دیا

اکستان کے دور افتادہ علاقے گلگت بلتستان میں بسنے والے لوگوں کو وبائی مرض کرونا سے بچانے کے لئے ، ہم سے جو ممکن ہوا، ہم نے کیا اور انشاءاللہ مستقبل میں بھی اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے

نیویارک(محسن ظہیر سے ) امریکہ میں پاکستان کے علاقے بلتستان سے تعلق رکھنے والی بلتستانی کمیونٹی نے کرونا کے خلاف جنگ میں ایک کارنامہ انجام دیتے ہوئے محض دو دن کے اندر اندر 17ہزار ڈالرز ک(27لاکھ روپے پاکستانی )نے فنڈز جمع کرکے بلتستا ن کے علاقے سکردو میں واقع سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نئے ونٹی لیٹر مشین کا انتظام کر دیا تاکہ ہسپتال میں داخل ہونے والے کسی بھی کرونا مریض کہ جس کو ونٹی لیٹر مشین کی ضرورت ہو ، کو فوری امداد فراہم کرکے ، اس کی جان بچائی جائے۔
فنڈز امریکہ میں بسنے والی بلتستانی کمیونٹی کی جانب سے اکٹھے کئے گئے اور فنڈز عطیہ کرنے والے کمیونٹی ارکان کا کہنا ہے کہ ہم اس کام کا کوئی کریڈٹ نہیں لینا چاہتے اور نہ ہی اپنا نام ظاہر کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم کرونا کیخلاف انسانیت کی بقاءکی جنگ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے دور افتادہ علاقے گلگت بلتستان میں بسنے والے لوگوں کو وبائی مرض کرونا سے بچانے کے لئے ، ہم سے جو ممکن ہوا، ہم نے کیا اور انشاءاللہ مستقبل میں بھی اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
ونٹی لیٹر مشین ، سکردو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نصب کر دی گئی ہے جہاں حسب ضرورت کسی بھی کرونا مریض کو اس مشین کے ذریعے اب طبی امداد دی جانا ممکن ہو سکے گا۔
بتایا گیا ہے کہ بلتستان کے ڈاکٹروں کے تنظیم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلتستان ریجن اور بلتستان ڈاکٹرز فورم نے اپیل کی تھی کہ سکردو جہاں کرونا کے ایک سو سے زائد کرونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں، میں ونٹی لیٹر مشین کی فوری ضرورت ہے ۔ اس کال پر لبیک کہتے ہوئے امریکہ میں بسنے والی بلتی کمیونٹی نے فوری فنڈ ریزنگ کی ، مطلومہ فنڈز پاکستان بھجوائے جہاں فوری طور پر ہسپتال کے لئے ونٹی لیٹرمشین خرید کر نصیب کر دی گئی ہے ۔
سکردو ہسپتا ل کے حکام نے پاکستانی امریکن بلتی کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس کار خیر کا سب کو اجر عظیم عطاءفرمائیں اور جب تک یہ مشین کام کرتی رہے گی ، مشین کے لئے فنڈز عطیہ کرنے والوں کو اجر عظیم ملتا رہے گا۔

https://www.facebook.com/k2express.tv/videos/1143497569331590/?vh=e&d=n

 

Ventilator Machine, Pakistani American Balti community

Related Articles

Back to top button