پاکستان

امیگریشن کا ورک پرمٹ کے حصول کےلئے سیاسی پناہ کیس دائر کرنے والوں کے خلاف قواعد بنانے کا اعلان

امیگریشن نے ایسے افراد کہ جو سیاسی پناہ کا کیس محض اس لئے دائر کر دیتے ہیں کہ وہ ورک پرمٹ حاصل کر سکیں ، کے تدارک کے لئے ایک نیا قاعدہ بنانے کی تجویز پیش کر دی

مجوزہ قاعدہ بنانے کا مقصد 29اپریل2019کا صدارتی میمو بھی ہے کہ جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکہ کی بارڈر سیکورٹی اور امیگریشن نظام کو فول پروف اور یقینی بنایا جائے

واشنگٹن(اردو نیوز) یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز محکمے نے ایسے افراد کہ جو امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے بعد سیاسی پناہ کا کیس محض اس لئے دائر کر دیتے ہیں کہ وہ ورک پرمٹ حاصل کر سکیں ، کے تدارک کے لئے ایک نیا قاعدہ بنانے کی تجویز پیش کر دی ہے ۔
مجوزہ قانون کے تحت یو ایس سی آئی ایس ، اُن پناہ گزینوں کو بینیفٹ فراہم کرے گا کہ جن کے بارے میں وہ سمجھتے ہوں گے کہ ان کے کیس جائز بنیادوں پر دائر کئے گئے ہیں ۔ یو ایس سی آئی ایس جرائم میں ملوث تارکین وطن کو ورک پرمٹ جاری نہیں کرے گا
مجوزہ قاعدہ بنانے کا مقصد 29اپریل2019کا صدارتی میمو بھی ہے کہ جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکہ کی بارڈر سیکورٹی اور امیگریشن نظام کو فول پروف اور یقینی بنایا جائے ۔
امیگریشن محکمے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس اصول میں کسی بھی طرح سے پناہ کے لئے اہلیت کی ضروریات کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے بجائے ، یہ قاعدہ ان معیارات کو تقویت دیتا ہے جو کسی اجنبی کو سیاسی پناہ کی درخواست کی بنیاد پر کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
یو ایس سی آئی ایس کے قائمقام ڈائریکٹر کین کیوسی نیلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا امیگریشن سسٹم بحران کا شکار ہے۔ غیر قانونی، معاشی مواقع کے لئے ہمارے امیگریشن نظام سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں جو ہمارے امیگریشن سسٹم کی سالمیت کو مجروح کرتا ہے اور انسانی تحفظ کے محتاج جائز پناہ کے متلاشیوں کے لئے امداد میں تاخیر کرتا ہے۔
“یو ایس سی آئی ایس کو غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور پر امریکہ داخل ہونے اور ہمارے سیاسی پناہ کے فریم ورک کا استحصال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئیے ۔ یہ مجوزہ اصلاحات سیاسی پناہ کے نظام میں سالمیت کی بحالی اور ورک پرمٹ کے حصول کے بنیادی مقصد کے لئے سیاسی پناہ کی درخواست داخل کرنے کی ترغیب کو کم کرنے کے لئے بنائی گئی ہیںجیسا کہ صدارتی میمو میں بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

USCIS to Deter Frivolous or Fraudulent Asylum Seekers from Obtaining Work Authorization

Related Articles

Back to top button