پاکستان

قائمقام امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ تھامس ہومین کا مستعفی ہونے کا اعلان

میرے لئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں نے محکمے کی ایک سال تک قیادت کی ۔ یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے قائمقام ڈائریکٹر تھامس ہومین کا بیان

میں نے 34سال سروس کی اور فرض شناسی سے اپنا کام کیا لیکن اس دوران میری فیملی کو وقت نہیں مل سکا ۔ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنا وقت اپنی فیملی کے ساتھ گذاروں،قائمقام ڈائریکٹر یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ

نیویارک (اردو نیوز ) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے قائمقام ڈائریکٹر تھامس ہومین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں نے محکمے کی ایک سال تک قیادت کی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے 34سال سروس کی اور فرض شناسی سے اپنا کام کیا لیکن اس دوران میری فیملی کو وقت نہیں مل سکا ۔ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنا وقت اپنی فیملی کے ساتھ گذاروں ۔مسٹر ہومین کے مستعفی ہونے کی خبر سب سے پہلے وال سٹریٹ جنرل نے دی ۔وہ صدر ٹرمپ کے امیگریشن پالیسیوں کے سختی سے نفاذ کے بھرپور حامی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button