" "
بین الاقوامیپاکستان

امریکہ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

پولیس اور ایف بی آئی سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی اقدام کئے ہیں اور کررہے ہیں

امریکہ کے اہم شہروں میں یہودیوں اور مسلمانوں کے عبادت خانوں سمیت اہم مقامات پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں

نیویارک (اردونیوز) اسرائیل کے بعد سب سے زیادہ یہودی امریکہ میں آباد ہیں۔ اسی طرح امریکہ میں اور بالخصوص نیویارک سمیت امریکہ کے اہم شہروں میں مسلم بھی لاکھوں کی تعداد میں آباد ہیں ۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری ہولناک جنگ کے پیش نظر امریکہ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ امریکہ کے اہم شہروں میں یہودیوں اور مسلمانوں کے عبادت خانوں سمیت اہم مقامات پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔پولیس اور ایف بی آئی سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی اقدام کئے ہیں اور کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیویارک سمیت مختلف پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پولیس آفیسرز و اہلکاروں کو غیر ضروری چھٹیاں نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اوریہ بھی رپورٹس ہیں کہ بعض پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

امریکہ میں بسنے والی جیوئش کمیونٹی اور مسلم کمیونٹی کی جانب سے اپنی اپنی کمیونٹی کے ارکان کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کے سلسلے میں کمیونٹی گائیڈ لائینز پر عمل کریں ۔دریں اثناءامریکہ کے اہم شہروں میں جیوئش اور مسلم کمیونٹی تنظیموں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔ یہ مظاہرے اہم شہروں میں اہم مقامات پر ہو رہے ہیں ۔جیوئش اور مسلم کمیونٹی اپنے اپنے موقف کے مطابق مظاہرے کررہے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button