پاکستان

دہشت گردوں کی حمایت پر امریکی ویزا منسوخی اور ڈیپورٹیشن کا سامنا ہوگا، امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ

امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں، بشمول بین الاقوامی طلبہ، کو ویزہ منسوخی، ویزہ کی منظوری سے انکار، اور جلاوطنی (ڈیپورٹیشن) جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ

واشنگٹن ( اردونیوز ) امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو رو بیو نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ “جو لوگ نامزد دہشت گرد تنظیموں، بشمول حماس، کی حمایت کرتے ہیں، وہ ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ امریکہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے غیر ملکی وزیٹرزکے لیے صفر برداشت (زیرو ٹالرنس) کی پالیسی رکھتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں، بشمول بین الاقوامی طلبہ، کو ویزہ منسوخی، ویزہ کی منظوری سے انکار، اور جلاوطنی (ڈیپورٹیشن) جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر مختلف حلقوں میں بحث شدت اختیار کر رہی ہے
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، ایک طالب علم جو حماس کی حمایت میں مظاہروںمیں شریک تھا، اس کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ہدایت کے مطابق کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کالج کیمپسز پر ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہروں میں شامل بین الاقوامی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا: گزشتہ شام ہم نے ایک غیر ملکی طالب علم کا ویزا منسوخ کیا، جسے پہلے حماس کے حامی احتجاج کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تھا۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) اس شخص کو ملک بدر کرنے کے عمل کو آگے بڑھائے گا۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ میں مختلف یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جن میں کچھ طلبہ پر حماس کی حمایت کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button