امریکی ویزہ مہنگا ہوگیا، فیسوں میں اضافہ کا اعلان
یو ایس ایمبسی اسلام آباد کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے مطابق امریکی ویزے کی مختلف کیٹیگریز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے
اسلام آباد (احسن ظہیر سے ) امریکی ویز ہ مہنگا ہو گیا ہے اور ویزہ فیسوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ یو ایس ایمبسی اسلام آباد کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے مطابق اسلام آباد (پاکستان ) سے اپلائی کئے جانے والے امریکی ویزے کی مختلف کیٹیگریز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
یو ایس ایمبسی اسلام آباد کے مطابق یو ایس وزٹ ویزہ فیس بشمول دیگر اقسام کی نان پٹیشن کی بنیاد پر اپلائی کئے جانے والے یو ایس ویزہ کی فیس 160ڈالرز سے بڑھا کر 185ڈالرز کر دی گئی ہے ۔
پٹیشن کی بنیاد پر اپلائی کئے جانے والے ویزوں کی مختلف اقسام جن میں ایچ، ایل ، او ، پی اور کیو ویزہ شامل ہیں ، کی فیس 190ڈالرز سے بڑھا کر 205ڈالرز کر دی گئی ہے ۔
یو ایس ایمبسی کے اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ ای ویزہ کی درخواست کی فیس 205ڈالرزسے بڑھا کر 315ڈالرز کر دی گئی ہے ۔
یو ایس ایمبسی کی جانب سے امریکی ویزوں اور ان کی فیسوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے درج ذیل ویب سائٹ کو وزٹ کیا جا سکتا ہے ۔
Update: On June 17, 2023, the application fee for U.S. visitor visas and other non-petition based NIVs will increase from $160 to $185. Petition-based (H, L, O, P, Q, and R) visa fees will increase from $190 to $205. E visa application fees will increase from $205 to $315. Learn more about the fee increase on the website: