امریکی مختلف ویزہ اور گرین کارڈز کیٹیگریز کےلئے تیز رفتارسروس شروع
USCIS expands premium processing of various visa and green card categories
گرین کارڈ کےلئے جن اہم پٹیشن پرپریمئم پراسیسنگ کا عمل شروع کرنے کا پہلے مرحلے میں فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں ای بی ون اور ای بی ٹو (EB-1, EB-2) شامل ہیں
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مختلف اہم اقسام کی گرین کارڈز کی پٹیشن اور بعض ویزہ درخواستوں پر ”پریمئم پراسیسنگ“ (یعنی کہ تیر رفتار سروس ) شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔گرین کارڈ کےلئے جن اہم پٹیشن پرپریمئم پراسیسنگ کا عمل شروع کرنے کا پہلے مرحلے میں فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں ای بی ون اور ای بی ٹو (EB-1, EB-2) شامل ہیں ۔
امریکی محکمہ امیگریشن ”یو ایس سی آئی ایس “ (USCIS) کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام کا مقصد امریکی امیگریشن نظام کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور امریکی امیگریشن درخواستوں کی بڑی تعداد کے بوجھ کو کم کرنا ہے ۔ یو ایس سی آئی ایس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ مارچ میں ایف ون (F-1) ویزہ اقسام کی دو کیٹیگری کے لئے بھی پریمئم پراسیسنگ کا عمل شروع کر دیں گے ۔