" "
پاکستان

امریکہ کا سابق پاکستانی پولیس آفیسر کیخلاف بڑا ایکشن

امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے دنیا کےچھ ممالک کے 18افراد پر معاشی پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور ان 18افراد میں کراچی پولیس کے سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس راو انوار بھی شامل ہیں

امریکی فیصلے کے خلاف قانونی جنگ کروں گا اور اپنے وکیل کی مدد سے امریکا میں کیس دائر کروں گا اور قونصلیٹ کو خط بھی ارسال کریں گے۔راو انوار

واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز ) امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ایک سابق پولیس آفیسر راو انوار کیخلاف ایک بڑا ایکشن لیتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ یہ اقدام امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے کیا گیا ۔امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے دنیا کےچھ ممالک کے 18افراد پر معاشی پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور ان 18افراد میں کراچی پولیس کے سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس راوانوار بھی شامل ہیں ۔

مذکورہ پابندیوں کے حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا اور اسے ویب سائٹ پر پوسٹ بھی کیا گیا ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ راو انوار پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں پابندیاںعائد کی گئی ہیں ۔ اعلامیہ میں یہ بھی کیا گیا ہے کہ راو انوار جعلی پولیس مقابلوں کے بھی ذمہ دار رہے ہیں اور ان کا نیٹ ورک مبینہ طور پر اغوا، زمینوں اور قتل میںملوث تھا۔جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ، امریکی شہری ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا تجارتی لین دین نہیں کر سکتے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے اپنے خلاف امریکی محکمہ خزانہ کے فیصلے پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ امریکی فیصلے کے خلاف قانونی جنگ کروں گا اور اپنے وکیل کی مدد سے امریکا میں کیس دائر کروں گا اور قونصلیٹ کو خط بھی ارسال کریں گے۔

Treasury Sanctions Individuals for Roles in Atrocities and Other Abuses

Related Articles

Back to top button