امیگریشن نیوز

سپریم کورٹ کا کم عمر میں امریکہ آنیوالے امیگرنٹس کے حق میں فیصلہ

فیصلے سے ملک میں موجود ساڑھے6لاکھ تارکین وطن جو کہ کم عمر میں امریکہ آئے تھے کو فائدہ پہنچے گا اور اب ان کی ڈیپورٹیشن کا خطرہ بھی ختم ہو گیا ہے

واشنگٹن (محسن ظہیر) امریکی سپریم کورٹ نے کم عمر میں امریکہ آنیوالے امیگرنٹس جنہیں صدر اوبامہ کے دور میں DACAقانون کے تحت عارضی لیگل سٹیٹس دیا گیا تھا ، کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کے موقف کو مسترد کر دیا ہے ۔ امریکی سپریم کورٹ میں یہ امیگرنٹس کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنیوالوں کے لئے ایک بڑی فتح ہے ۔ اس فیصلے سے ملک میں موجود ساڑھے6لاکھ تارکین وطن جو کہ کم عمر میں امریکہ آئے تھے کو فائدہ پہنچے گا اور اب ان کی ڈیپورٹیشن کا خطرہ بھی ختم ہو گیا ہے ۔
سپریم کورٹ کے نو میں سے پانچ ججوں نے مذکورہ کیس کے حق میں جبکہ چار نے مخالفت کی ۔چیف جسٹس جان رابرٹس نے DACAکے حق میں فیصلہ دیا ۔
واضح رہے کہ 2012میں DACAپروگرام کے تحت ملک میں موجود ایسے غیر قانونی تارکین وطن کہ جو کم عمرمیں اپنے والدین یا کسی اور ذریعے سے امریکہ آئے ، کو عارضی قانونی سٹیٹس دیا گیا اور ملک میں کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ صدر ٹرمپ اس پروگرام کو ختم کرنا چاہتے تھے ۔

US Supreme Court Rules Against Trump Administration In DACA Case

Related Articles

Back to top button