پاکستانبین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ ، یو ایس سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر عہدے سے مستعفی

US Secret Service Director Kimberly Cheatle Resigns Amid Scrutiny Over Security Lapses in Trump Assassination Attempt

صدر بائیڈن جلد سیکرٹ سروس کے نئے ڈائریکٹر کا تقرر کریں گے، ریپبلکن پارٹی کی جانب سے ٹرمپ پر حملے کے بعد سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹرپر دباؤ تھا کہ وہ عہدے سے الگ ہو جائیں

واشنگٹن (محسن ظہیر ) یو ایس سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹیل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکی ریاست پنسلوینیا میں ایک انتخابی جلسے کے دوران قاتلانہ حملے سے متعلق سیکورٹی میں ناکامی کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این “ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب قانون ساز اور ایک حکومتی ادارہ، ٹرمپ کی حفاظت کے حوالے سے سیکرٹ سروس کی کارکردگی اور ٹرمپ حملہ کیس کی تتحقیقات کررہا ہے۔اگرچہ سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے اپنے عہدہ چھوڑ دیا ہے تاہم صدر بائیڈن کی جانب سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ جلد سیکرٹ سروس کے نئے ڈائریکٹر کا تقرر کریں گے۔دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کی جانب سے سابق صدر ٹرمپ پر حملے کے بعد سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی پر مسلسل دباؤ تھا کہ وہ اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈائریکٹر سیکرٹر سروس کی تقرری کے لئے سینٹ سے عہدے کی تقرری کی توثیق کی ضرورت نہیں ہے ۔صدر بائیڈن جو کہ ایک ٹرم مکمل کرنے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ، اپنے عہدے سے الگ ہونے سے قبل جو اہم تقرریاں کریں گے ،ان میں ڈائریکٹر سیکرٹ سروس کی تقرری بھی شامل ہوگی ۔واضح رہے کہ بائیڈن کے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد امریکی نائب صدر کمالا ہیرس کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نامزد ہونے جا رہی ہیں ۔

 

Related Articles

Back to top button