بین الاقوامیخبریں

پاکستان کے معاشی چیلنجز:امریکہ کی مکمل تعاون کی یقین دہانی

Pakistan's Economic Challenges: U.S. Assures Full Cooperation

پاکستان ترقی کرتا ہے تو اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور دنیا کو بھی فائدہ پہنچے گا، امریکی سفیر

اسلام آباد ( اردو نیوز ))امریکا نے پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نکلنے اور انتہائی ناگزیر اقتصادی اصلاحات پر عملدرامد کےلیے مکمل تعاون کی یقین کرا دی ہے ۔ روز نامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امریکا کی ڈپٹی سفیر نٹالی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان سنگین معاشی چیلنجز سے باہر نکل رہا ہے تاہم اس کے لیے بظاہر مشکل لیکن انتہائی ضروری معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں ، امریکا اصلاحات کی اس تبدیلی کے ذریعے پاکستان کا ساتھ دے گا، اگر پاکستان ترقی اور ترقی کے لیے ان شعبوں میں اپنی صلاحیت کا ادراک کرتا ہے تو اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور دنیا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور اس کے شہری کامیاب ہوں اور معاشی طاقت بنیں۔
پاکستان میں امریکی مشنز جس میں اسلام آباد میں سفارت خانہ اور کراچی، لاہور اور پشاور میں ہمارے قونصل خانے شامل ہیں،پاکستان کو ان اقتصادی امکانات کو کھولنے میں مدد کرنے کے لیے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پانچویں پاکستان امریکا بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان میں بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاءساتھ لانے پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو (ایف بی آر) نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاءساتھ لانے پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی ا?ر نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے ذاتی استعمال کےلیے ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی، ترمیم کے تحت 1200 ڈالرز سے زائد مالیت کی اشیاءکمرشل تجارت تصور ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترمیم کے تحت ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط کر لیےجائیں گے، ترمیم کے تحت اضافی اشیاءڈیوٹی، ٹیکس، جرمانے کے باوجود کلیئر نہیں ہوں گی۔ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق بیگیج رولز 2006ءمیں مزید ترامیم سے متعلق مسودہ جاری کر دیا گیا، قوانین میں ترامیم سے متعلق 7 روز میں سفارشات دی جا سکتی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز اور ا?را قابل قبول نہیں ہوں گی۔

Pakistan’s Economic Challenges: U.S. Assures Full Cooperation

Related Articles

Back to top button