پاکستانامیگریشن نیوز

آپریشن ڈیپورٹیشن ، امریکی امیگریشن نے واضح کر دیا کہ ہدف پر کون کون ہیں !!!

US Immigration Reveals Primary Targets in Crackdown Operations

امریکہ بھر میں امیگریشن کی شروع کی جانیوالی کاروائیوں کا مرکزی ہدف ایسے غیر قانونی امیگرنٹس ہیں کہ جو پرتشدد اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں امیگریشن کی شروع کی جانیوالی کاروائیوں کا مرکزی ہدف ایسے غیر قانونی امیگرنٹس ہیں کہ جو پرتشدد اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
امیگریشن حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پہلے ہفتے میں 593غیر قانونی امیگرنٹس کو گرفتار جبکہ449کو امریکہ سے ڈیپورٹ کردیا گیا ہے۔
امیگریشن حکام کی جانب سے جہاں شہریوں سے جرائم میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات دینے کی اپیل کی جا رہی وہاں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ امیگریشن حکام کی جانب سے امیگرنٹس کی پکڑ دھکڑ کے حوالے سے کسی شخص کی نشاندہی کرنےوالے کو امیگریشن کی جانب سے 750ڈالرز کا انعام دیا جائیگا۔
امریکہ کے بیشتر بڑے شہر جن میں امیگرنٹس بڑی تعداد میں آباد ہیں ، کی بیشتر لوکل گورنمنٹس کی جانب سے واضح کیا جا رہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ اپنے سکولوں، ہسپتالوں اور پناہ گاہوں سمیت دیگر مقامات کے اندر امیگریشن حکام کو کارو ائیوں کی اجازت نہیں دے گی ۔دریں اثناءامیگریشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امیگریشن حکام کسی مجرمانہ سرگرمیوں یا ڈیپورٹیشن آرڈر رکھنے والے امیگرنٹ کے پیچھے آئیں اور وہاں پر ایسے امیگرنٹ بھی موجود ہوں کہ جو کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں لیکن انکے پاس قانونی دستاویزات نہ ہوں، وہ بھی امیگریشن حکا م کی چیکنگ اور تحویل میں جا سکتے ہیں ۔
ڈیپورٹیشن کی کاروائیوں کی وجہ سے امریکہ بھر میں امیگرنٹ کمیونٹیز میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
امیگرنٹس کی حامی تنظیموں نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسی کاروائیاں بند کریں کہ جس سے امیگرنٹ کمیونٹیز میں مجموعی طور پر پریشانی پیدا ہو رہی ہے ۔

US Immigration Reveals Primary Targets in Crackdown Operations

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button