" "
پاکستان

امریکی الیکشن میں بے قاعدگیاں ؟اٹارنی جنرل کا تحقیقات کا حکم،ٹرمپ عدالت میں پہنچ گئے

ریاست پنسلوینیا میں بھی ریپبلکن پارٹی نے تین نومبر کو ہونیوالے الیکشن کو فیڈرل کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، ٹرمپ کا عوامی ریلیاں شروع کرنے پر غور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واشنگٹن (اردو نیوز ) امریکی صدارتی الیکشن کو ایک ہفتے سے زائد کا وقت گذر جانے کے بعد ابھی تک طے نہیں ہو سکا کہ ملک کا آئندہ صدر کون ہوگا؟دریں اثناءامریکی اٹارنی جنرل ولیم بار نے بھی الیکشن کے دوران ہونیوالی مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم دےدیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ریاست پنسلوینیا میں بھی ریپبلکن پارٹی نے تین نومبر کو ہونیوالے الیکشن کو فیڈرل کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔ اٹارنی جنرل مسٹر بار نے یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ پراسکیوٹرز ، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ انتخابی عمل مکمل ہوچکا ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم امریکی عوام کو اعتماد دلائیں کہ الیکشن کے نتائج ان کی خواہشات کی عکاسی کرتے ہیں۔
تین نومبر کو ہونیوالے الیکشن کے نتائج کے مطابق صدرڈونلڈ کے مقابلے میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن الیکٹورل کالج کے مطلوبہ 270 سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں تاہم موجودہ امریکی صدر ٹرمپ نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔گذشتہ جمعے کانگریس کے 39 ری پبلکن ارکان نے اٹارنی جنرل ولیم بار کو خط لکھ کر تمام ممکنہ وسائل کا استمعال کرتے ہوئے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرانے پر زور دیا تھا۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قانونی لڑائی سے بہت ہی کم امکان ہے کہ اس سے صدارتی انتخاب کے نتائج تبدیل ہوسکیں۔اٹارنی جنرل ولیم بارنے تمام پراسیکیوٹرز کو کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق خیالی اور کمزور دعووں کی بنیاد پر تحقیقات نہیں ہونی چاہئیں اور اس خط کامطلب یہ نہیں کہ محکمہ انصاف کے پاس بے قاعدگیوں کے ٹھوس ثبوت ہیں۔

US Elections, Attorney General Bar, Pennsylvania

Related Articles

Back to top button