امریکی الیکشن 2020اور پاکستانی امریکن خواتین کا کردار
پاکستان امریکن جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ورجینیا میں پاکستانی امریکن مسلم خواتین کے سیاست میں کردار کے حوالے سے گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا
صدر ٹرمپ اسلام مخالف نہیں ہیں، مشرق وسطیٰ کا امن ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے سب سے اہم ہے، صدر ٹرمپ دوسری مدت صدارت میں مسئلہ فلسطین کا حل دے کر جائیں گے، ساجد تارڑ
مسلمانوں کی صحیح ترجمانی ڈیموکریٹ پارٹی کررہی ہے لہٰذامسلمانوں کو چاہئیے کہ جوبائیڈن کو ووٹ دیں، مسلم کمیونٹی کے لئے الیکشن میں حصہ لینا لازم ہے ، عائشہ خان
واشنگٹن (اردونیوز ) پاکستان امریکن جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ورجینیا میں پاکستانی امریکن مسلم خواتین کے سیاست میں کردار کے حوالے سے گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور مسلم امریکن فار ٹرمپ کے چئیرمین ساجد تارڑ اور ڈیموکریٹ رہنما عائشہ خان نے اظہار خیال کیا۔ مباحثے کی میزبانی سینئر صحافی اور نائب صدرنضیرااعظم نے کی۔تنظیم کے صدر خرم شہزاد اور سیکرٹری یوسف چوہدری نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔
شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مسلم وائس فار ٹرمپ کے سربراہ اور ری پبلکن راہنما ساجد تارڑ نے کہا کہ امریکہ میں جمہوریت ریفارم ہورہی ہے جس کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا میں میڈیا کی90فیصد کوریج ڈونلڈ ٹرمپ مخالف ہوتی ہے، کچھ میڈیا آو¿ٹ لیٹس کاکام ہی صدر ٹرمپ کی ہر چیز کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اس میڈیا کوریج کا جواب اپنی ٹوئٹس سے دیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ساجد تارڑ نے کہا کہ صدر ٹرمپ اسلام مخالف نہیں ہیں، مشرق وسطیٰ کا امن ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے سب سے اہم ہے، صدر ٹرمپ دوسری مدت صدارت میں مسئلہ فلسطین کا حل دے کر جائیں گے۔ ساجد تارڑ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے ہیں اور امریکی عوام ملک میں قانون کی بالادستی کے لئے صدر ٹرمپ کو دوبارہ صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ٹرمپ کے مقابل جوبائیڈان روایتی سیاستدان ہیں ان سے لوگ اکتاچکے ہیں۔ عوام سمجھتے ہیں کہ امریکہ میں ہونے والے فسادات کے ذمہ دار ڈیموکریٹس ہیں۔ انھوں نے صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسوں کی حمایت کی اور کہا کہ امریکہ ایمیگرینٹس کا ملک ہے اور ری پبلکن نے ہمیشہ ایمیگرینٹس کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ری پبلکن پارٹی کی ہی پالیسیاں ہیں جس کی وجہ سے ایمیگرینٹس کی بہت بڑی تعداد ا?ج امریکہ میں خوشحال زندگی گزار رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر امریکی کردار کے حوالے سے ساجد تارڑ نے کہا کہ کشمیر پر مسلم امہ پاکستان کے ساتھ نہیں کھڑی تو امریکا کو کس طرح الزام دیا جاسکتا ہے۔امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا مطلب ہے کہ وہ کشمیر کو متنازع معاملہ سمجھتا ہے۔
ڈیموکریٹ رہنما عائشہ خان نے صدر ٹرمپ کی ایمگریشن پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کا سیاست میں آنا نہ صرف اپنی کمیونٹی کے لیے بہتر ہے بلکہ امیگریشن سے متعلق مسائل کا بھی واحد حل ہے کیونکہ خواتین کو اپنے پورے خاندان کو ساتھ لیکر چلنا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہ کہ مسلمانوں کی صحیح ترجمانی ڈیموکریٹ پارٹی کررہی ہے لہٰذامسلمانوں کو چاہئیے کہ جوبائیڈن کو ووٹ دیں۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ وابستگی اپنی جگہ لیکن مسلمانوں کو الیکشن کا حصہ ضرور بننا چاہئیے تاکہ ایوان بالا میں انکی آواز سنی جاسکتا۔
US Elections and Pakistani American Women