" "
پاکستانامیگریشن نیوز

پانچ ہزار پانچ سوامیگرنٹس نے امریکی شہریت کا حلف اٹھا لیا

امریکہ بھر میں یوم آزادی امریکہ یعنی کہ چار جولائی کو ملک میں 180مختلف مقامات پر ہونیولی تقاریب میں امریکی شہریت کا حلف اٹھایا

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر اس سال امریکہ بھر میں پانچ ہزار پانچ امیگرنٹس نے امریکی شہریت کا حلف اٹھا کر امریکی شہریت حاصل کر لی ۔ ان نئے امریکی شہریوں نے امریکہ بھر میں یوم آزادی امریکہ یعنی کہ چار جولائی کو ملک میں 180مختلف مقامات پر ہونیولی تقاریب میں امریکی شہریت کا حلف اٹھایا۔ان تقریبات کا آغاز تیس جون سے شروع ہوکر سات جولائی تک جار ی رہا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مالی سال 2022کے دوران یو ایس سٹیزن اینڈ امیگریشن سروسز ( یو ایس سی آئی ایس ) کے زیر اہتمام کل نو لاکھ 74ہزار امیگرنٹس کو امریکی شہریت دی گئی تھی ۔ رواں سال 2023کے دوران اب تک 588,900امیگرنٹس امریکی شہریت حاصل کر چکے ہیں ۔

یو ایس سی آئی ایس کے ڈائریکٹر ار ایم جاڈوواو¿ کا کہنا ہے کہ ہم امریکی شہریت حاصل کرنے والے تمام نئے شہریوں کو خو ش آمدید کہتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button