امریکہ ، کینیڈا اور میکسیکو کا بارڈز ایک ماہ مزید بند رہیگا
ہم امریکہ کے لئے غیر ضروری سفر کی پابندی کے اطلاق میں ایک اور ماہ ، 21نومبر تک توسیع کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد صحت عامہ کو یقینی بنانا ہے۔کینیڈا کے پبلک سیفٹی منسٹر بل بلئیر
امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا میں وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ غیر ضروری سفر کے سلسلے میں عائد کردہ پابندیوں کو مزید ایک ماہ کےلئے بڑھا دیا جائے۔امریکہ کے ہوم لینڈ سیکورٹی کے قائمقام سیکرٹری چاڈوولف
نیویارک (اردونیوز ) امریکہ کا ہمسائیہ ممالک کینیڈا اور میکسیکو کے لئے بارڈر غیر ضروری سفر کے لئے مزید ایک اور ماہ تک یعنی کہ 21نومبر تک بند رہے گا۔ اس بات کا اعلان کینیڈا کے پبلک سیفٹی منسٹر بل بلئیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ۔ اپنے بیان میں کینیڈین وزیر کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے لئے غیر ضروری سفر کی پابندی کے اطلاق میں ایک اور ماہ ، 21نومبر تک توسیع کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد صحت عامہ کو یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس پھیلاو¿ کے حوالے سے امریکہ میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں ۔امریکہ کے بعد میکیسکو میں بھی کورونا کیس بڑی تعدادمیں سامنے آرہے ہیں ۔
امریکہ کے ہوم لینڈ سیکورٹی کے قائمقام سیکرٹری چاڈوولف کا بھی کہنا ہے کہ امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا میں وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ غیر ضروری سفر کے سلسلے میں عائد کردہ پابندیوں کو مزید ایک ماہ کےلئے بڑھا دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تینوں ممالک باہمی روابط میں ہیں اور عوام کی صحت عامہ کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں ۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے امریکہ کی صورتحال بدستور باعث تشویش ہے ، لہٰذا ہم کینیڈین عوام کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام جاری رکھیں گے ۔
US, Canada and Mexico borders will remain close