کانگریس نے توسیع نے کی تو ’ان امپلائمنٹ بینیفٹس حاصل کرنیوالوں کا600ڈالرز ہفتہ بند ہو جائیگا
کانگریس کی جانب سے توسیع نہیں کی جاتی تو 31جولائی کے بعد بے روزگاری الاونس حاصل کرنے والی شہریوں کو حاصل ہونیوالی رقم میں اوسطاً 600ڈالرز فی ہفتہ کی کمی ہو جائے گی
لیبر ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جون میں 48لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں جسے صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کی ایک بڑھ فتح اور کامیابی قراردیا ہے
نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیوکے مطابق نیویارک سٹی کے ساڑھے چار لاکھ والدین میں سے 75فیصد سے زائد چاہتے ہیں کہ ستمبر میں سکول کھول دئیے جائیں
نیویارک (اردونیوز)کورونا وائرس وبا کے دوران بے روز گار ہونیوالے امریکی شہریوں کو دئیے جانیوالے بے روز گاری فوائد (unemployment benefits)کی ادائیگی میں کانگریس کی جانب سے توسیع نہیں کی جاتی تو 31جولائی کے بعد بے روزگاری الاو¿نس حاصل کرنے والی شہریوں کو حاصل ہونیوالی رقم میں اوسطاً 600ڈالرز فی ہفتہ کی کمی ہو جائے گی ۔
”کئیرز ایکٹ“کا قانون جو کہ مارچ میں نافذ کیا گیا ہے ، کے تحت بے روزگار امریکیوں کو ہفتہ میں 600 ڈالرزاضافی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ شہریوں کو یہ امداد سٹیٹ کے اداروں کی جانب سے ملنے والی امداد کے علاوہ ہے ۔امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی کے ایک تجزئیہ کے مطابق مذکورہ پالیس کی وجہ سے اوسطا ًامریکی بیروزگاری کی مد میں تقریبا 980 ڈالرز وصول کررہا ہے ۔
دریں اثناءیکم جولائی کو ملک میں روزگار کے مواقع کے حوالے سے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جون میں 48لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں جسے صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کی ایک بڑھ فتح اور کامیابی قراردیا ہے۔ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی وجہ سے امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی آئی ہے ۔بے روز گاری فوائد (unemployment benefits) حاصل کرنے والے افراد کہ جنہیں بیٹھے بٹھائے گھر پر ایک معقول رقم بغیر کام کے مل رہی ہے ، دعائیں کررہے ہیں کہ کانگریس کی جانب سے ان فوائد کی ادائیگی میں توسیع کر دی جائے ۔ فوائد کی ادائیگی میں مزید توسیع کے مسلہ پر ڈیموکریٹس اور ریپبلکن پارٹی میں اختلافات جاری ہیں اور دونوں کے اتفاق سے ہی فوائد کی ادائیگی میں توسیع ممکن ہے ۔
دریں اثناءنیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیوکے مطابق نیویارک سٹی کے ساڑھے چار لاکھ والدین میں سے 75فیصد سے زائد چاہتے ہیں کہ ستمبر میں سکول کھول دئیے جائیں ۔ مئیر کا کہناہے کہ سٹی کے پبلک سکولوں کو ہر ممکن حفاظتی اقدامات اور احتیاط کے ساتھ کھولا جائے گا۔
Unemployment Benefits